چھمب سیکٹر میں بھارت کا غرور ’’ شکتی مان‘‘ ٹینک کی تباہی کی صورت میں خاک میں ملا نظر آ رہا ہے
انیس سو پینسٹھ میں آج کے دن بھارت نے اعلان کیا کہ جنگ بندی لائن مردہ ہو چکی۔ بھارت نے آزاد کشمیر پر قبضے کے منصوبوں کا بھی کھلم کھلا اظہار کیا۔ آزاد کشمیر کی فوج نے بھارتی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے سیز فائر لائن عبور کی اور مقبوضہ کشمیر کے اندر داخل ہو کر دیوا اور چھب چوکیوں پر قبضہ کر لیا۔ اس آپریشن میں پاک فوج نے بھی آزاد کشمیر کی فوجوں کی مدد کی اور آزاد کشمیر کی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں سات کلومیٹر اندر داخل ہو کر دشمن کے دانت کھٹے کر دیئے۔ بھارتی فوج نے گھبرا کر اپنی فضائیہ کی مدد طلب کی۔ چھمب کے علاقے میں آزاد کشمیر کی فوج پر حملہ کے لئے آنے والے بمبار طیاروں کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے گھیرا اور دشمن کے چار بمبار طکیارے مار گرائے جبکہ شاہینوں کو اس آپریشن میں دشمن کوئی گزند نہ پہنچا سکا۔ اس کامیاب کارروائی میں دشمن کے اسلحہ کا بڑا ذخیرہ آزاد کشمیر اور پاکستان کی فوج کے ہاتھ آیا جبکہ دشمن فوجیوں کی بڑی تعداد کو قیدی بنا لیا گیا۔پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے بعد پاک فوج کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہ تھا کہ وہ دندان شکن جواب دیتی، اسی لئے پاک فوج نے سیز فائر لائن عبور کرکے دشمن کی چوکیوں پر قبضہ کیا۔ آل نڈیا ریڈیو نے اعتراف کیا کہ پاکستان کی فوجیں مقبوضہ کشمیر کے اندر بیس کلومیٹر تک گھس آئی ہیں۔ صدر ایوب نے ماہانہ نشری تقریر میں بھارت کو خبردار کیا کہ نتائج کی تمام تر ذمہ داری اس پر ہوگی کیونکہ وہی تصادم کی راہ اختیار کئے ہوئے ہے۔ صدر ایوب نے بھارت کی جانب سے جنگ بندی لائن عبعر کرنے کے واقعات کا ذکر کیا اور کہا کہ اس سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ بھارتی رہنما اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے کئے گئے وعدوں کی بھی پروا نہیں کرتے۔صدر ایوب نے مجاہدین کے کارناموں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours