پالیکیلے میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستان کی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
پاکستان کی جانب سے شان مسعود اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا۔
اب سے کچھ دیر پہلے پاکستان نے پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 14 رنز بنائے تھے۔
پاکستان کو سری لنکا کی برتری ختم کرنے کے لیے 264 رنز کی ضرورت ہے اور پہلی اننگز میں اس کی تمام وکٹیں باقی ہیں۔
اس سے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن سری لنکا کی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 278 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
سری لنکا کی جانب سے سرنگا لکمال اور تھرندو کوشل نے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا۔ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستان کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب 277 رنز کے مجموعی سکور پر تھرندو کوشل 18 رنز بنا کر راحت علی کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ صرف ایک رنز کے اضافے کے ساتھ ہی سری لنکا کی آخری وکٹ 278 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب نووان پردیب یاسر شاہ کا پانچواں شکار بنے۔ سری لنکا کی جانب سے دیموتھ کرونا رتنے نے 14 چوکوں کی مدد سے 130 جبکہ اوپل تھرنگا نے چھ چوکوں کی مدد سے 46 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے پانچ، راحت علی نے تین اور اظہر علی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔ اس سے قبل پاکستان نے گال میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم کو دس وکٹوں سے شکست دت تھی جبکہ کولمبو میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو سات وکٹوں سے ہرایا تھا۔


Post A Comment:
0 comments so far,add yours