ایران کے وزیرِ خارجہ جاوید ظریف کا کہنا ہے کہ ایران کبھی بھی اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے جامع معاہدے کے قریب نہیں رہا۔ انھوں نے یہ بات جمعے کو یو ٹیوب پر اپنے ایک ویڈیو میں کہی۔
جاوید ظریف نے کہا کہ یہ معاہدہ ہمارے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نئی راہیں کھولے گا جن میں مشرقِ وسطیٰ میں شدت پسندی جیسے مسائل بھی شامل ہیں۔
ادھر امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے معاہدے کے لیے بات چیت میں پیش رفت ہو رہی ہے تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چند ’سخت معاملات‘ پر بات چیت اب بھی باقی ہے۔
ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان ویانا میں جاری مذاکرات میں کوشش کی جا رہی ہے کہ انھیں سات جولائی کی ڈیڈ لائن تک مکمل کر لیا جائے۔
ایرانی وزیرِ خارجہ نے اپنے ویڈو پیغام میں جوہری مذاکرات میں’جبر اور دباؤ‘ کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ان کا کہنا تھا ’ایران معاہدے کے لیے تیار ہے لیکن مذاکرات کار کبھی بھی حتمی نتیجے کے قریب نہیں رہے۔جاوید ظریف نے کہا کہ انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے تعاون کرنے کے وعدے بھی کیے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس نئے چیلنج سے نمٹنے کے لیے نئی حکمتِ عملی کی ضرورت ہے اور ہم میں سے کوئی بھی ایسا نہیں جو اس خطرے سے بچا ہوا ہو۔
پی فائیو پلس ون جس میں امریکہ، برطانیہ، چین، روس، فرانس اور جرمنی شامل ہیں چاہتے ہیں کہ ایران اپنی جوہری کارروائیوں کو ختم کرے اور اس بات کا یقین دلائے کہ وہ جوہری ہتھیار نہیں بنائے گا۔
ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نے اپریل میں ایران کے ساتھ ہونے والے عبوری معاہدے میں موجود عالمی طاقتوں کے بنیادی مطالبات کو مسترد کر دیا تھا۔ تاہم اس کے فوری بعد امریکہ نے خبرادار کیا کہ جامع معاہدے کی بنیاد اپریل میں سوئٹزر لینڈ میں ہونے والا عبوری معاہدہ ہی ہوگا۔ آیت اللہ خامنہ ای نے جون میں ڈیڈ لائن کے ختم ہونے سے قبل اپنے خطاب میں کہا کہ ایران صرف اسی صورت میں اپنی جوہری تنصیبات کو ختم کرے گا جب تک اُس پر عائد اقتصادی پابندیاں ختم نہیں کی جاتیں۔ انھوں نے آئندہ دس سالوں تک جوہری پروگرام میں تحقیق اور ترقی روکنے اور عسکری علاقوں کے معائنے کی شرائط کو بھی مسترد کیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ایران کے ساتھ جوہریمعاہدے کی ڈیڈ لائن 30 جون تھی جسے سات جولائی تک توسیع دی گئی۔ امریکی صدر براک اوباما نے نو جولائی تک اس معاہدے کی حتمی تفصیلات امریکی کانگرس میں جمع کروانی ہیں۔لیکن اگر یہ تفصیلات نو جولائی کے بعد جمع کروائی گئیں تو ان کا جائزہ لینے وقت کی میعاد 30 دن سے کے بجائے 60 دن ہو جائے گی۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours