پاکستان میں ایک مذہبی رہنما کو شیعہ مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقریروں پر دس برس قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ مولانا عبدالغنی کو دو ماہ قبل بہاولپور سے حراست میں لیا گیا تھا۔ ایک ضلعی حکومتی اہلکار نے خبر رساں ادارے ڈی پی اے کو بتایا کہ غنی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے یہ سزا جمعے کے روز سنائی۔ اس اہلکار کے مطابق غنی کو قریب سات ہزار ڈالر کے برابر جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔ انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت کی جانب سے سنائی گئی یہ سزا اعلیٰ عدالت میں چیلنج کی جا سکتی ہے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)


Post A Comment:
0 comments so far,add yours