افغان پارلیمان نے ہفتے کے روز وزیر دفاع کے عہدے کے لیے نامزد کیے گئے محمد معصوم ستانک زئی پر بھی عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔ یہ دوسرا موقع ہے کہ افغان پارلیمان نے حکومت کی جانب سے نامزد کردہ وزیردفاع کے نام کو منظور نہیں کیا۔ ہفتے کے روز اس سلسلے میں ہونے والی ووٹنگ میں ڈالے گئے 231 ووٹوں میں سے ستانک زئی کے حق میں 84 ووٹ پڑے۔ صدر اشرف غنی کو عہدہ صدارت سنبھالے نو ماہ گزر چکے ہیں، تاہم وہ اب بھی اپنی پوری کابینہ کی تشکیل میں ناکام ہیں۔ جنوری میں بھی افغان پارلیمان نے وزیر دفاع کے لیے حکومت کی جانب سے نامزد کردہ امیدوار کو مسترد کر دیا تھا۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours