کراچی........کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کے ضیاء الدین اسپتال میں رینجرز نے ایک پھر چھاپا مارا ،چھاپے کے دوران اسپتال کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی گئی۔ رینجرز کی جانب سے نارتھ ناظم آباد میں ضیاء الدین اسپتال پر ایک بار پھر چھاپہ مارا گیا، رینجرز حکام اسپتال کے اندر داخل ہوئے اور اسپتال کے داخلی وخارجی راستے بند کردیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال میں کارروائی ڈاکٹر یوسف ستار کی نشاندہی پر مخصوص شعبے میں کی گئی جبکہ بلنگ ڈپارٹمنٹ اور آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے ڈیٹا کو بھی جمع کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دوران کارروائی کمپیوٹر سے ڈیٹا تحویل میں لے لیا گیا۔ڈاکٹر یوسف ستار کو 4روز قبل ضیاءالدین اسپتال سے حراست میں لیاگیا تھا۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours