Articles by "خیبرایجنسی"
‏خیبرایجنسی لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

شمالی وزیر ستان: پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کی گئی فضائی کارروائی میں 25 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پاک افغان سرحد کے قریب شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں فضائی بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں 25 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

واضح ر ہے کہ گزشتہ برس دہشت گردوں کے خلاف شروع کئے گئے آپریشن ضرب عضب میں اب تک متعدد دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے درجنوں ٹھکانے بھی تباہ ہو چکے ہیں۔
خیبر ایجنسی: جمرود میں پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر کے باہر خودکش بم دھماکے میں خاصہ دار فورس کے 4 اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق جب کہ 30 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

میڈیاکے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں باب خیبر کے قریب واقع پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر کے باہر عین اس وقت دھماکا ہوا جب پولیٹیکل لائن افیسر اپنی گاڑی میں نکل رہے تھے تاہم وہ خود اس دھماکے میں محفوظ رہے ہیں, دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 58 سے زائد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں خاصہ دار فورس کے اہلکار بھی شامل تھے۔

دھماکے کے بعد زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید 5 زخمی دم توڑ گئے جب کہ کئی کی حالت تشویش ناک ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں خاصہ دار فورس کے 4 اہلکار اور 2 راگیر شامل ہیں۔

پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکا خود کش تھا، واقعے کے بعد حملہ آور کے اعضا اور دیگر شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں جب کہ دھماکے کی جگہ سے بارودی مواد برآمد ہوا ہے جسے ناکارہ بنادیا گیا ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا مہتاب خان عباسی نے دھماکے میں شہید خاصہ دار فورس کے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پولیٹکل انتظامیہ سے دھماکے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی، انہوں نے زخمیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی امن و سلامتی میں خاصہ دار فورس کی قربانیں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

راولپنڈی: شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی فضائی کارروائی کے نتیجے میں کم از کم 65 دہشت گرد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’’آئی ایس پی آر‘‘ کے مطابق جیٹ طیاروں نے شمالی وزیرستان کے علاقے گرلمائی اور شوال میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، کارروائی کے دوران کم از کم 50 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کا اسلحہ ڈپو بھی تباہ کردیا گیا۔


اس سے قبل سیکورٹی فورسز نے خیبرایجنسی میں پاک افغان سرحدی علاقے رجگال میں دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 15 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ کارروائی کے دوران 2 خودکش حملہ آوروں کے مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 40 دہشت گرد مارے گئے تھے۔