Articles by "جنرل راحیل شریف"
‏جنرل راحیل شریف لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ومتروکہ وقف املاک بورڈ پاکستان کے چیئرمین صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ پاناما لیکس پرکمیشن بنانے میں عمران خان سنجیدہ نہیں ہیں، پی ٹی آئی کوہر الیکشن میں شکست ہورہی ہے وہ صرف وزیراعظم نوازشریف کو ٹارگٹ کرنا چاہتے ہیں اور7 اگست کو ان کی احتجاج کی کال بھی دھرنے کی طرح ناکام ہوگی۔

 خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صدیق الفاروق نے کہا کہ میرے خیال میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف مدت ملازمت میں توسیع لینے میں دلچسپی نہیں رکھتے جبکہ حکومت ان کی خدمات کے پیش نظر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی یا اور کوئی اہم عہدہ دے سکتی ہے۔ انھوں نے کہاکہ پاناما لیکس پر وزیراعظم نوازشریف خود پارلیمنٹ کے سامنے پیش ہوئے لیکن اس وقت اپوزیشن بائیکاٹ کرکے چلی گئی، اب بھی عمرا ن خان نہیں چاہتے کہ ٹی او آرز کے لیے کمیشن بنے اور انکوائری ہو کیونکہ وہ خودآف شور کمپنی بناچکے ہیں اوران کے خاص بندے بھی اس کی زد میں آتے ہیں، وہ صرف وزیراعظم نواز شریف کوبلیک میل کرناچاہتے ہیں لیکن ان کو پتہ نہیں کہ ملک کے عوام نواز شریف کے ساتھ ہیں، عوام نے عمران خان کو مسترد کردیا ہے، پہلے انھوں نے دھرنے دے کر ملک کو نقصان پہنچایا اب پھراحتجاج کی کال دے رہے ہیں۔

چیرمین متروکہ املاک بورڈ کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کی تمام پیشگوئیاں غلط ثابت ہوئی ہیں ان کی کوئی عزت نفس نہیں ہے، انھوں نے کہا کہ کشمیر کے الیکشن میں دھاندلی نہیں ہوئی، پیپلزپارٹی اپنی کرپشن چھپانے کے لیے دھاندلی کے الزامات لگا رہی ہے، حکومت کے خاتمے کی تمام افواہیں جھوٹی ہیں، نوازشریف اورشہباز شریف میں کوئی اختلاف نہیں۔
اسلام آباد: پاک فوج نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا، آرمی چیف جنرل راحیل شریف دنیا کے 10بہترین جنرلز میں سے پہلی پوزیشن پر آ گئے۔

امریکی ادارے ’’اے بی سی‘‘ کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کی نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا میں ساکھ کافی کمزور ہو چکی تھی اور ملک دہشت و وحشت کے گرداب میں گھرا ہوا تھا۔ ایسے میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک مسیحا بن کر آئے اور قوم کو امن و آشتی کی نوید سنائی۔ انھوں نے نہ صرف پاک فوج کی گرتی ہوئی ساکھ کو پھر سے اوجِ کمال بخشا بلکہ کچھ اس انداز میں دہشت کے سوداگروں کے مقابل صف آرا ہوئے کہ قوم کے ہیرو قرار پائے۔

دہشت گردوں کی سرکوبی اور پاکستان کی ہر آفت و مصیبت میں خدمت کے باعث آج جہاں وہ قوم کی آنکھوں کا تارہ ہیں وہیں عالمی برادری میں بھی ایک معتبر مقام پا چکے ہیں، انھوں نے ایک ایسا اعزاز اپنے نام کر لیا جس سے پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہو گئےْ

اے بی سی نیوز کے مطابق جنرل راحیل شریف کو ملک کے اندر اور باہر موجود دشمنوں سے انتہائی موثر انداز میں نمٹنے اور دہشت گردی کی جنگ میں اعلیٰ کارکردگی پر دنیا کا بہترین کمانڈر قرار دیا گیا، انھوں نے دہشت گردوں کے خاتمے میں حیران کن کامیابیاں حاصل کیں، انھوں نے افواج پاکستان کو سنگل آرڈر سے کنٹرول کیا۔

رپورٹ کے مطابق دنیا کے دس بہترین جنرلز میں سے دوسرے نمبر پر امریکا کے چیف آف آرمی سٹاف مارٹن ڈمپسی، تیسرے نمبر پر چین کے فینگ فنگ ہوئی، چوتھے نمبر پر روس کے والرے گراسیموف، پانچویں نمبر پر ترکی کے ہولوسی اکار، چھٹے نمبر پر برطانیہ کے نک ہوفٹن، ساتویں نمبر پر جنوبی کوریا کے چون یون ہی آئے، بھارتی جنرل دلبیر سنگھ 8نمبر پر دکھائی دیے، جاپان کے کاتسوتوشی کاوانو اور جرمنی کے وولکر ویکر نویں اور دسویں نمبر پر موجود رہے۔
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی طرف سے پیدا کردہ خوف کی فضا کم ہو گئی ہے لہٰذا امن کے لیے ہماری کوششوں کو منطقی انجام تک پہنچنے کے لیے پوری قوم کا ساتھ رہنا اہم ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز پاکستان کے49 ویں کنوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے ملک میں پوسٹ گریجوایٹ میڈ یکل ایجوکیشن اور ملک میں ہیلتھ کیئر سروسز کیلئے کالج کی لیڈر شپ کی کوششوں کی تعریف کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل سے دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی طرف سے پیدا کردہ خوف کی فضا کم ہو گئی ہے لہٰذا امن کے لیے ہماری کوششوں کو منطقی انجام تک پہنچنے کے لیے پوری قوم کا ساتھ رہنا اہم ہے۔

آرمی چیف نے ملک میں امن و استحکام کے قیام کے لیے قربانیاں دینے والے سیکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو کامیابیوں کی طرف گامزن کرنے کے لیے ہمیں اپنے مستقبل کی نسل پر سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے لیے اس مقصد کے حصول کے لیے ہرایک کو بالخصوص تعلیم یافتہ پروفیشنلز کی اہم ذمہ داریاں ہیں۔

اس موقع پر کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز پاکستان کی جانب سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو ان کی خدمات کے اعتراف میں سی پی ایس پی فیلو شپ ایوارڈ دیا گیا جو 26 سال کے وقفے کےبعد کسی شخصیت کو دیا گیا ہے جب کہ اس سے قبل یہ ایوارڈ سابق صدر ایوب خان، سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو اور پرنس کریم آغا خان کو دیا جاچکا ہے۔

پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف افغان حکومت اور طالبان کے درمیان تعطل کا شکار مذاکرات کو بحال کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کے سلسلے میں اتوار کو افغانستان کے دارالحکومت کابل جائیں گے۔

فوج کے شعبے تعلقات عامہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے کے دوران کابل میں افغانستان کی سیاست اور فوجی قیادت سے ملاقات کریں گے۔

امریکی خبررساں ادارے ایسو سی ایٹڈ پریس کے مطابق جنرل راحیل شریف کو اس ماہ کے شروع میں اسلام آباد میں افغانستان کے بارے میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرس کے انعقاد سے قبل نو دسمبر کو کابل جانا تھا لیکن دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی پیچیدگی کے باعث یہ دورہ ملتوی کر دیا گیا تھا۔

افغان حکومت اور طالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات پہلی مرتبہ اس سال جولائی میں پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد کے قریب سیاحتی مرکز مری میں منعقد ہوئے تھے۔

لیکن مذاکرات کا یہ سلسلہ طالبان کے رہنما ملا محمد عمر کی پاکستان کے ایک ہسپتال میں طبی موت واقع ہونے کی خبر سے تعطل کا شکار ہو گیا تھا۔

اسلام آباد میں اس ماہ کے شروع میں منعقد ہونے والے ’ہارٹ آف ایشیا‘ کانفرنس میں افغانستان کے صدر اشرف غنی نے شرکت کی تھی۔ ان کے علاوہ اس کانفرنس میں بھارت کی وزیر خارجہ سمشا سوراج ، امریکہ اور چین کے نمائندوں بھی موجود تھے۔
اسلام آباد: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے جس میں کراچی آپریشن اور آپریشن ضرب عضب پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر ملک میں امن و امان اور سرحدوں کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال اورا فغان امن عمل پر غور کیا گیا، ملاقات میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیر اعظم نواز شریف کو امریکی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس اور جرمن وزیر خارجہ سے ہونے والی ملاقاتوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے وزیر اعظم کو دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب پر تفصیلی بریفنگ بھی دی اور انہیں نقل مکانی کرنیوالوں کی دوبارہ آبادکاری سے متعلق بھی بتایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف کے درمیان کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری آپریشن پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی اور اس بارت پر اتفاق کیا گیا کہ بھتہ خوروں اور دہشت گردی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

وادی شوال: سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ ہم اپنے لوگوں اور بچوں کو مارنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے اور بچوں کومارنے والوں کی جس نے بھی مدد کی انہیں بے نقاب کریں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 12 ہزار فٹ بلند چوٹی سے وادی شوال کا جائزہ لیا اورفوجی افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لیا۔ آرمی چیف نے وادی شوال میں اب تک ہونے والی پیشرفت پر فوجی دستوں کو سراہا اور کہا کہ وادی شوال میں موجود فوجی دستوں کا مورال بلند ہے۔

سربراہ پاک فوج نے ہدایت کی کہ دہشت گردوں کا ان کے خفیہ ٹھکانوں سمیت صفایا کرتے ہوئے ان کے سہولت کاروں سے رابطہ بھی ختم کیا جائے، آپریشن ضرب عضب کے آخری مرحلے میں دہشتگردوں کو ہر سمت سے گھیر لیا گیا ہے اوراب تک وادی شوال میں 203 دہشت گردوں کو مارا جاچکا ہے۔