Articles by "شوبز"
‏شوبز لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے ہالی ووڈ فلموں میں کام کرنے سے انکار کردیا۔

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان فلموں میں اپنے کردار میں ڈھل جانے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ فلموں میں ان کے کردار میں حقیقی رنگ نظر آتا ہے جب کہ مسٹر پرفیکشنسٹ کوبھارت ہی نہیں دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے جس کے باعث دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹری نے انہیں فلم میں کام کرنے کی پیش کش کی جسے انہوں نے فوراً ٹھکرادیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان کا کہنا تھا کہ مجھے ہالی ووڈ کی متعددفلموں میں کام کرنے کی پیش کش کی گئی ہے لیکن اسکرپٹ کمزور ہونے اور اپنا کردار جاندار نہ ہونے کی وجہ سے کسی بھی فلم میں کام کرنے کی حامی نہیں بھری تاہم اگر کسی اچھی اسکرپٹ والی فلم میں کام کرنے کی پیش کش کی گئی تواس میں کام کرنے کے حوالے سے ضرورسوچوں گا۔

واضح رہے کہ اداکار عامر خان اپنی نئی آنے والی فلم ’’دنگل‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

پنجاب کی حکومت نے فیس بک پر بچوں کے اغوا کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی نشاندہی کرنے پر ٹی وی اداکار حمزہ علی عباسی کو نوٹس بھجوایا ہے۔

محمکۂ قانون کی جانب سے بھیجے گئے اس نوٹس میں کہا گیا ہے کہ حمزہ علی عباسی نے صوبے پنجاب بلخصوص لاہور سے اغوا ہونے والے بچوں کی تعداد کو نہ صرف بڑھا چڑھا کر پیش کیا بلکہ اس بات کا بھی ذکر نہیں کیا کہ کتنے بچے نہ صرف بازیاب ہو چکے ہیں۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ حمزہ علی عباسی نے بچوں کی گمشدگی سے متعلق غلط بیانی سے کام لیا جس کی وجہ سے لوگوں میں عدم تحفظ کا احساس پیدا ہوا۔

اطلاعات کے مطابق حمزہ علی عباسی کے فیس بک پر فالوورز کی تعداد 30 لاکھ سے زیادہ ہے۔

نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر حمزہ علی عباسی نے اس معاملے پر پنجاب حکومت سے معافی نہ مانگی تو ان کے خلاف حکومت کی شہرت کو نقصان پہنچانے کے حوالے سے سائبر کرائم کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس میں کسی کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی سزا تین سال ہے۔

حمزہ علی عباسی نے پنجاب حکومت کی جانب سے ملنے والے نوٹس کی تصدیق کی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ انھوں نے بچوں کے اغوا ہونے کی معلومات مختلف اخبارات میں چھپنے والی خبروں سے حاصل کی ہیں۔

ماضی کی مشہور اداکارہ اور ہدایت کارہ شمیم آرا طویل علالت کے بعد لندن میں انتقال کر گئی ہیں۔

اکتوبر 2010 میں لندن میں آپریشن کے بعد سے وہ مسلسل علیل تھیں اور جمعے کو 78 برس کی عمر میں چل بسیں۔

سنہ 1938 میں علی گڑھ میں پیدا ہونے والی شمیم آرا کا اصل نام پتلی بائی تھا، لیکن فلمی ضرورت کے تحت بدل کر اسے شمیم آرا کر دیا گیا تھا۔

تقسیمِ برصغیر کے بعد ان کا خاندان کراچی منتقل ہو گیا تھا۔

ان کی پہلی فلم کنواری بیوہ تھی جسے باکس آفس پر کچھ خاص کامیابی حاصل نہیں ہو سکی، البتہ لوگوں کو ایک نئی اداکارہ کا انداز بھا گیا۔

اس کے بعد انھیں مختلف قسم کے کردار ملتے رہے۔ بالآخر 1960 میں شمیم آرا نے فلم ’سہیلی‘ میں نگار ایوارڈ حاصل کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔

اس کے بعد انھوں نے 80 سے زیادہ فلموں میں کام کیا جن میں پاکستان کی پہلی رنگین فلم نائلہ بھی شامل ہے۔

شمیم آرا کی چند مقبول فلموں میں ’دیوداس،‘ ’صائقہ،‘ ’لاکھوں میں ایک،‘ ’انارکلی،‘ ’چنگاری،‘ ’فرنگی،‘ ’دوراہا،‘ ’منڈا بگڑا جائے،‘ وغیرہ شامل ہیں۔ وحید مراد کے ساتھ ان کی جوڑی کو شائقینِ فلم میں بےحد پذیرائی ملی۔

فلم ’قیدی‘ میں فیض احمد فیض کی مشہور نظم ’مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبوب نہ مانگ‘ انھی پر فلمائی گئی تھی جسے بےحد مقبولیت حاصل ہوئی۔

شمیم آرا کی پہلی شادی سردار رند سے ہوئی تھی۔ ان کے انتقال کے بعد انھوں نے دو اور شادیاں کیں لیکن دونوں زیادہ دیر نہیں چل سکیں البتہ سکرپٹ رائٹر دبیر الحسن سے ان کی چوتھی شادی آخر تک چلی۔

1989 میں آنے والی پنجابی فلم ’تیس مار خان‘ شمیم آرا کی بطورِ اداکارہ آخری فلم ثابت ہوئی، جس کے بعد انھوں نے ہدایت کاری کے میدان میں قسمت آزمائی کی اور ’جیو اور جینے دو،‘ ’پلے بوائے،‘ ’مس ہانگ کانگ،‘ اور ’مس کولمبو‘ جیسی فلمیں بنائیں۔

انھیں پاکستان کی پہلی کامیاب خاتون ہدایت کارہ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے، جس کا ثبوت یہ ہے کہ انھوں نے اداکاری میں چھ نگار ایوارڈ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ہدایت کاری کے لیے بھی تین نگار ایوارڈ حاصل کیے۔

جودھ پور: بھارتی ریاست راجستھان کی ہائی کورٹ نے سلمان خان کو چنکارہ ہرن کیس میں بری کردیا. 

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان 1998 میں ہندوؤں کے لئے مقدس مانے جانے والے کالے ہرن اور چنکارا ہرن کے غیر قانونی شکار پر مرکزی ملزم قرار دیئے گئے تھے، دونوں مقدمات میں ریاست کی ایک ماتحت عدالت نے انہیں ایک اور 5 برس قید کی سزا سنائی تھی۔ سلمان خان نے اس فیصلے کے خلاف ریاست کی ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

ریاست کی اعلٰی عدالت نے کئی برسوں تک کیس کی سماعت کے بعد مئی کے آخر میں فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جسے آج سنایا گیا ہے۔ فیصلے میں عدالت نے سلمان خان کو تمام الزامات سے بری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ 1998 میں سلمان خان کو راجستھان میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ اپنی بلاک بسٹر فلم ’’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘‘ کی شوتنگ میں مصروف تھے۔ سلمان خان کو ممبئی میں شراب کے نشے میں دھت ہوکر گاڑی چلانے اور ایک شکص کو کچلنے کے الزام میں بھی سزا یافتہ ہیں تاہم ممبئی کی ہائی کورٹ نے انہیں بری کردیا تھا لیکن اب رہاست کی حکومت نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔
لاس اینجلس: شرمین عبید چنائے کی مختصر دورانئے کی دستاویزی فلم ’آ گرل ان دا ریور‘ نے آسکر اکیڈمی ایوارڈ جیت لیا۔

شرمین عبید چنائے دوسری مرتبہ پاکستان کے لئے آسکر ایوارڈ جیتنے والی پہلی شخصیت بن گئی ہیں، شرمین عبید کی مختصر دورانئے کی دستاویزی فلم اے گرل ان دا ریور نے 88 ویں آسکر اکیڈمی ایوارڈ میں بہترین ڈاکو مینٹری فلم کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

شرمین عبید چنائے کی فلم اے گرل ان دا ریور ایک 19 سالہ لڑکی صبا کی زندگی پر بنائی گئی ہے جس نے اسے غیرت کے نام پر قتل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

اس موقع پر شرمین عبید چنائے کا کہنا تھا کہ پرعزم خواتین کی محنت کا صلہ کامیابی کی صورت میں ملتا ہے، ان تمام لوگوں کی شکر گزار ہوں جنھوں نے یہ فلم بنانے میں ساتھ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے غیرت کے نام پر قتل کے قانون میں ترمیم کا وعدہ کیا ہے، یہ فلم کی طاقت ہی ہے کہ حکمرانوں نے قانون میں ترمیم کا فیصلہ کیا۔

دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف نے آسکر ایوارڈ جیتنے پر شرمین عبید چنائے کو مبارکباد دی اور کہا کہ شرمین عبید چنائے نے دیار غیر میں پاکستان کا نام بلند کیا، پوری قوم کو ان پر فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غیرت کے نام پر قتل غیرت نہیں اور نہ ہی اسلام اس کی اجازت دیتا ہے۔

واضح رہے کہ شرمین عبید چنائے نے اس سے قبل 2012 میں بھی اپنی ڈاکومینٹری فلم سیونگ فیس پر آسکر ایوارڈ جیتا تھا۔
ممبئی: ناجائز اسلحہ رکھنے پر سزا کاٹنے والے سنجے دت جیل سے رہا ہونے کے بعد اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے دت پونا کی يرواڈا جیل میں اپنی سزا مکمل کرنے کے بعد رہا کردیئے گئے۔ رہائی کے موقع پر انہیں لینے ان کی بیوی مانیتا، ان کے بچے، بہنیں اور قریبی دوست راج کمار ہیرانی سمیت کئی افراد پہنچے تھے۔

رہائی کے بعد میڈیا سے اپنی مختصر بات چیت میں سنجے دت نے کہا کہ وہ آج بہت خوش ہیں کیونکہ وہ آزاد ہوگئے ہیں لیکن آزادی کا یہ سفر بہت مشکل تھا۔ یہ میرے گھر والوں اور مداحوں ہی کی بدولت ہے کہ وہ آج یہاں ہیں۔ سنجے دت اپنے گھر والوں اور دوستوں کے ہمراہ خصوصی پرواز سے ممبئی پہنچے ہیں، وہ آج اپنی والدہ نرگس کی قبر پر حاضری بھی دیں گے۔

بھارتی فلم نگری سے تعلق رکھنے والے ان کے دوستوں نے سنجے دت کے لئے نیک خواہشوں کا اظہار کیا ہے، ہدایت کار سبھہاش گھئی کا کہنا ہے کہ وہ سنجے دت کو ’’فلم ودھاتا‘‘ اور ’’کھل نائیک‘‘ سے جانتے ہیں کیونکہ ہر انہوں نے پہلے سے بہترین انداز میں واپسی کی ہے۔

مہیش بھٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ سنجے دت جیل سے مزید مضبوط انسان بن کر واپس آیا ہے۔
ماضی کے نامور پاکستانی اداکار حبیب کئی روز تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد جمعرات کو انتقال کر گئے۔

فالج کے حملے کے ساتھ فلمی سٹار حبیب کے دماغ کی شریان پھٹ گئی تھی انہیں ماڈل ٹاون لاہور کے اتفاق ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

وہ کئی روز تک انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیرِ علاج رہے۔

صحافی ناصر خان کے مطابق ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ ان کے پھیپھڑوں میں بھی پانی بھر گیا تھا جس کے باعث سانس لینے میں بھی مشکل تھی جس کی وجہ سے انہیں وینٹی لیٹر لگایا گیا تھا۔

اداکار حبیب کا شمار پاکستان فلم انڈسٹری کے خوبصورت اور ورسٹائل فنکاروں میں ہوتا تھا۔

پنجاب کے صنعتی شہر گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ تعیلم یافتہ اداکار حبیب نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز 1958 میں اردو فلم لخت جگر سے کیا تھا۔

جس کے بعد انھوں نے اردو اور پنجابی کی شہرہ آفاق فلموں زہرعشق، ایاز، اولاد، خاندان، آشیانہ، دل کے ٹکڑے، ہارگیا انسان، سپیرن، ماں کے آنسو، بابل دا ویہڑہ، دنیا پیسے دی، سجن بے پروا، ذیلدار، مکھڑا چن ورگا، ات خدا دا ویر، شیرخان اور بشریا میں بےمثال اداکاری کی۔

اداکار حبیب کا اصلی نام حبیب الرحمان تھا۔ انھوں نے اداکاری کے ساتھ بطور ڈائریکٹر اور پروڈیوسر بھی کئی فلمیں پروڈیوس کیں۔

انھیں 1958 میں فلم آدمی اور 1961 میں فلم سریا میں بہترین اداکاری پر نگار ایوارڈ سے نواز گیا جبکہ 2002 میں اداکار حبیب کو نگار لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی دیا گیا۔

اداکار حبیب بھارتی ریاست پٹیالہ میں پیدا ہوئے اور تقسیم ہند کے موقع ان کا خاندان پاکستان پنجاب کے شہر گوجرانوالہ منتقل ہوگیا تھا۔

انھوں نے دو شادیاں کی تھیں دوسری شادی ماضی کی نامور اداکارہ نغمہ سے کی تھی تاہم یہ شادی زیادہ عرصے تک نہیں چل سکی۔ نغمہ سے حبیب کی ایک بیٹی ہیں، جبکہ پہلی بیوی سے ان کے دو بیٹے اور چار بیٹیاں پیدا ہوئیں۔
ممبئی: بالی ووڈ اداکارسلمان خان کونامعلوم شخص کی جانب سے قتل کی دھمکی دی گئی ہے جس کے بعد پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 16 فروری کوبالی ووڈ اداکارسلمان خان کے لیے ممبئی سٹی پولیس روم میں ایک نامعلوم شخص کی جانب سے کال کی گئی جس میں اداکارسلمان خان کوقتل کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ اداکار کی جانب سے تھانے میں شکایت درج کردای گئی جس کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی دھمکی کی کال جھوٹی بھی ہوسکتی ہے جس کے لیے تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے اور کال کی لوکیشن کا معلوم کیا جارہا ہے تاہم ابھی تک کال کرنے والے شخص کے خلاف کوئی بھی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکار سلمان خان نے حال ہی میں لگاتار 2 کامیاب فلمیں “بجرنگی بھائی جان” اور”پریم رتن دھن پایو” دی ہیں جب کہ ان دنوں وہ اپنی نئی آنے والی فلم “سلطان” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
ممئی: بالی ووڈ کے بادشاہ کہے جانے والے شاہ رخ خان کو اپنے سب سے چھوٹے بیٹے ابرام سے اس قدر محبت ہے کہ انہوں نے اسے اس کی ماں یعنی گوری خان سے ہی دور کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کو اپنے سب سے چھوٹے بیٹے ابرام سے بہت محبت ہے لیکن اس کے ساتھ ہی وہ اپنی فلنموں اور کرکٹ سے متعلق سرگرمیوں میں بہت مصروف بھی رہتے ہیں، اس لئے انہوں نے ابرام کے ساتھ وقت گزارنے کا حل یہ نکالا ہے کہ شاہ رخ خان جہاں بھی جاتے ہیں ابرام کو اپنے ساتھ لے جاتے ہیں۔ فلموں کی شوٹنگ کے دوران آنے والے وقفے اور ریہرسل میں اب باپ بیٹا ایک ساتھ ہی ہوتے ہیں۔
باپ اور بیٹے کے درمیان محبت کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ ایک ماں اپنے لخت جگر سے دور ہوگئی ہے یعنی ابرام کی ماں گوری خان گھر میں اکیلی ہوگئی ہیں کیونکہ ان کے دو بچے آریان اور سہانا تو کافی بڑے ہیں اور اپنی اپنی دنیا میں مگن رہتے ہیں، گوری اس صورت حال سے بالکل بھی خوش نہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ ابرام ان کی سب سے چہیتی اولاد ہے۔ ابرام کے حصے میں جتنا پیار آیا ہے وہ ان کے بڑے بچوں آریان اور سہانا کو نہیں ملا۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری کے ہاں ابرام سروگیٹ مدر یعنی کرائے کی ماں سے پیدا ہوا ہے۔
لاہور: ادبی فیسٹیول میں شرکت کے لئے پاکستان آنے والی بالی ووڈ کی نامور اداکارہ شرمیلا ٹیگور کو بھارت واپسی پر نامکمل سفری دستاویزات پر واہگہ بارڈر پر روک لیا گیا۔

میڈیا کے مطابق شرمیلا ٹیگو لاہور ادبی فیسٹیول میں شرکت کے بعد واپس بھارت جا رہی تھیں کہ سیکیورٹی حکام نے سفری دستاویزات پوری نہ ہونے پر بھارتی اداکارہ کو واہگہ بارڈر پر روک لیا۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ بھارت سے آنے والوں کے لئے اپنی آمد اور واپسی سے آگاہ کرنا لازم ہوتا ہے، یہ رپورٹ یا تو میزبان کی جانب سے جمع کرائی جاتی ہے یا پھر خود مسافر جمع کراتا ہے، پھر امیگریشن کی جانب سے آمد یا واپسی کا لیٹر جاری کیا جاتا ہے۔ شرمیلا ٹیگور چونکہ پاکستان میں مہمان تھیں اس لئے انھیں واپس بھیجنے کے بجائے واہگہ بارڈر پر ہی روک لیا گیا ہے اور جیسے ہی بھارتی اداکارہ اپنی سفری دستاویزات کی تفصیلات جمع کرائیں گی تو انھیں ملک واپس جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔

واضح رہے کہ شرمیلا ٹیگور لاہور میں ہونے والے 2 روزہ لٹریچر فیسٹیول میں شرکت کے لئے پاکستان آئی تھیں اور انھوں نے پاکستانی ڈراموں، فیشن، عوام اور کھانوں کی خوب تعریف کی تھی۔
کیرالہ: ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا ایک بار پھر اپنی حرکتوں سے باز نہ آئی اور روایتی پاکستان دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیجنڈ غزل گلوکاراستاد غلام علی کے کنسرٹ کے دوران احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ان کو واپس بھیجنے کا مطالبہ کردیا۔

بھارتی انتہا پسند تنظیم شیوسینا کی پاکستان سے روایتی دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور ممبئی میں پاکستانی غزل گائیک استاد غلام علی کو دھمکیوں کے بعد کنسرٹ منسوخ کرنا پڑا تھا تاہم اب شیوسینا نے بھارتی ریاست کیرالہ میں استاد غلام علی کے کنسرٹ کو بھی الٹنے کی کوشش کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا نے بھارتی ریاست کیرالہ میں روایتی پاکستان دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیجنڈ غزل گلوکاراستاد غلام علی کے کنسرٹ کے دوران احتجاجی مظاہرہ کیا جس کے باعث میوزک پروگرام کو کچھ دیر کے لیے روکنا پڑا جب کہ مظاہرین نے استاد غلام علی کا کنسرٹ فوری ختم کرنے اور انہیں پاکستان واپس بھیجنے کا مطالبہ کیا تاہم پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کراحتجاج کرنے والے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی جانب سے معروف پاکستانی غزل گائیک استاد غلام علی کو دھمکیاں دیئے جانے کے بعد 9 اکتوبر کو ممبئی میں ہونے والے کنسرٹ منسوخ کردیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے وزیر اعلی نئی دلی کی دعوت پر بھارت میں کنسرٹ کرنے کا فیصلہ کیاتھا۔
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور خطروں کی کھلاڑی بن گئیں اور کچھ نیا کرنے کے لئے انہوں نے خطرناک اسٹنٹ کیا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے فلمی کیرئیر کا آغاز 2010 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’تین پتی‘‘ سے کیا لیکن انہیں شہرت 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم’’عاشقی 2‘‘ سے ملی جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا اور 2 بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ فلموں میں شہرت انہیں اپنے رومانوی کردار کے باعث ملی تاہم اب وہ اپنی نئی آنے والی فلموں میں خطرناک اسٹنٹ کرتی نظر آئیں گی۔

بالی ووڈ اداکارہ نےایک اشتہار کے لیے ممبئی کی 37 منزلہ عمارت سے چھلانگ لگانے کا خطرناک اسٹنٹ بغیر کسی مشکل کے سرانجام دے کر سب کو حیران کردیا یہی نہیں انہوں نے اپنی نئی آنے والی فلم ’’باغی‘‘ کے لیے بھی کچھ ایسے ہی خطرناک اسٹنٹ کیے ہیں جب کہ اس موقع پراداکارہ شردھا کپور کا کہنا تھا کہ خطرناک اسٹنٹ کرنے میں لطف آتا ہے اسی لیے اب فلموں میں بھی خود اسٹنٹ کرنے کے لیے بیتاب رہتی ہوں۔


ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان نے اداکار پلکت سمراٹ سے بات کرکے اپنی منہ بولی بہن شویتا روہیرا کا گھر ٹوٹنے سے بچا لیا۔

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی منہ بولی راکھی بہن شویتا روہیرا کی شادی 2014 کے اواخر میں بالی ووڈ اداکار پلکت سمراٹ سے ہوئی تھی جس میں بالی ووڈ اسٹار نے منہ بولی بہن کو دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا تھا جب کہ گزشتہ دنوں اداکار پلکت سمرات اور اداکارہ یمی گوتم کے درمیان معاشقے کی خبروں کے بعد سلمان خان کی بہن کی شوہر سے طلاق لینے کی خبریں میڈیا کی زینت بنی تھیں تاہم اب سلو میاں نے اپنی بہن کا گھر ٹوٹنے سے بچالیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی 50 ویں سالگرہ کی تقریب میں ان کی بہن کے شوہر پلکت سمرات نے شرکت کی جب کہ تقریب میں سلمان خان نے پلکت سمرات سے ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق بات کی اور بالی ووڈ اداکارہ یمی گوتم سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا کہا جس کے بعد بالی ووڈ اداکار نے سلمان خان کی بہن شویتا روہیرا کے ساتھ تلخیاں ختم کرکے ایک ساتھ رہنے میں آمادگی کا اظہار کیا ہے ۔

واضح رہے کہ شویتا اور پلکت سمراٹ کی شادی 2014 کے نومبر میں ہوئی تھی جس میں سلمان خان اور ان کے خاندان نے شرکت کی تھی۔
ممبئی: بھارتی حکومت نے بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی جگہ اب میگا اسٹار امیتابھ بچن کو سیاحت کو فروغ دینے کے لیے شروع کی جانے والی مہم ’’حیرت انگیر بھارت ‘‘ کا سفیر مقرر کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ’’حیرت انگیر بھارت‘‘ مہم شروع کی تھی جس کے لیے بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کو سفیر بنایا گیا تھا تاہم ملک میں بڑھتی ہوئی ہندو انتہا پسندی کے خلاف لب کشائی کرنے کی پاداش میں گزشتہ روز انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا جس کے بعد اب بالی ووڈ کے میگا اسٹارامیتابھ بچن کوان کی جگہ سفیر مقرر کردیا گیا ہے جس کے لیے انہوں نے آمادگی کا اظہارکیا ہے۔

دوسری جانب عامر خان کا کہنا تھا کہ حکومت کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں جب کہ مہم میں سفیر بننے کے لیے کوئی معاوضہ نہیں لیا۔
ممبئی: بھارتی حکومت نے بالی ووڈ کے مسٹر پر فیکشنسٹ عامر خان کو سیاحت کو فروغ دینے کے لیے شروع کی جانے والی مہم ’’حیرت انگیر بھارت‘‘ کے سفیر کے عہدے سے ہٹا دیا۔ 

بالی ووڈ اداکار عامر خان کو ملک میں بڑھتی ہوئی ہندو انتہا پسندی کے خلاف آئینہ دکھانا مہنگا ہی پڑ گیا ہے جس کے بعد اب بی جے پی حکومت نے انہیں سیاحت کے سفیر سے ہٹا دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ’’حیرت انگیر بھارت‘‘ مہم شروع کی تھی جس کے لیے بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کو سفیر بنایا گیا تھا تاہم ملک میں بڑھتی ہوئی ہندو انتہا پسندی کے خلاف لب کشائی کرنے کی پاداش میں انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا ہےجب کہ دوسری جانب بھارتی وزرات سیاحت نے عامر خان کو سفیر کے عہدے سے ہٹانے کی تردید کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عامر خان نے ایک تقریب میں کہا تھا کہ ملک میں رونما ہونے والے کئی واقعات نے عامر خان اور بالخصوص ان کی اہلیہ کو ملک چھوڑنے کے حوالے سے غور کرنے پر مجبور کردیاہے جس کے بعد ہندو انتہا پسندوں نے ان کے گھر پر دھاوا بولا تھااور انہیں اپنی جان بچانے کے لیے عارضی طور پر بھارت چھوڑنا پڑا تھا۔
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھر جی نے پیغمبر اسلام ﷺ کی زندگی سے متعلق مطالعہ شروع کردیا جس کے بعد ان کا کہنا ہے کہ پیغمبر اسلام ﷺکی زندگی تمام انسانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رانی مکھر جی کا کہنا تھا کہ جہاں تک میں نے پیغمبراسلام ﷺ کی زندگی اور ان کے کردار سے متعلق مطالعہ کیا ہے تو میں نے انہیں انسانی تاریخ کا سب سے عظیم انسان پایا ہے اوران کی زندگی تمام 
انسانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔
رانی مکھرجی کی جانب سے پیغمبراسلام ﷺ سے متعلق ٹوئٹ کئے جانے پران کے مداحوں کی بڑی تعداد نے ان سے پوچھنا شروع کردیا جس پرجوابی ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میں نے پیغمبراسلام ﷺ کی تعریف کیوں کی توانہیں بتانا چاہتی ہوں کہ ان کے اعلی کرداراورخوبیوں کی بدولت میں نے انہیں ایک عظیم انسان پایا ہے۔

ممبئی: 1950 اور 60 کی دہائی میں بہترین اداکاری کے جوہردکھانے والی اداکارہ سادھنا 74 برس کی عمر میں چل بسیں۔

2 ستمبر 1941 کو کراچی میں پیدا ہونے والی بھارتی اداکارہ سادھنا شودھسانی 74 برس کی عمر میں پہنچ کر ممبئی میں انتقال کرگئیں۔ اداکارہ نے ماضی میں اپنی لازوال اداکاری سے انڈسٹری میں خوب نام کمایا جہاں انہوں نے متعدد فلموں میں راج کپور، دیو آنند، راجند کمارکے ساتھ بطور ہیروئن کام کیا اورمقبولیت کے جھنڈے گاڑھے وہیں انہوں نے بالی ووڈ انڈسٹری پر کئی دہائیوں تک راج کرتی رہیں۔

اداکارہ نے 1955 میں راج کپورکی فلم “شری 420″ کے ایک معروف گانے “مڑمڑ کہ نہ دیکھ مڑمڑکے” میں اپنا ڈیبیو کیا اس وقت ان کی عمر محض 15 سال تھی۔ سادھنا اپنے منفرد اوراچھوتے ہیراسٹائل کی وجہ سے شہرت رکھتی تھیں۔ سادھنا کی کامیاب فلموں میں میرا سایہ ، ہم دونوں ، ایک پھول دو مالی ، من موجی، دلہا دلہن ، آرزو اور وقت سمیت متعدد فلمیں شامل ہیں.ا داکارہ کو 2002 میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
اپنے انیس سالہ فلمی کیریئر میں اکثر و بیشرتنازعات میں گھری رہنے والی سٹار میرا اگلے سال ہدایت کاری کے میدان میں قدم رکھنے جا رہی ہیں۔میرا نے اس پیش رفت کا اعلان کچھ دن پہلے کیا تھا تاہم اب نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے اس کی تصدیق کر دی۔’ میں اپنے پروڈکشن ہاؤس (شائن سٹار) کے زیر سائے بننے والی پہلی فلم کی پروڈیوسر، مصنف اور ہدایت کار ہوں۔ میں نے نیو یارک اور پیرس میں کچھ مناظر عکس بند کیے ہیں اور ان دنوں میں فلم کے تیسرے حصے کی شوٹنگ کراچی میں کر رہی ہوں‘۔میرا نے بتایا کہ وہ دو دن کیلئے ہسپتال کے مناظر فلما رہی ہیں جس کیلئے انہوں نے عتیقہ اوڈھو، ذیبا بختیار اور ندیم بیگ سے رابطہ کیا ہے۔لولی وڈ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ابھی تک فلم کا نام نہیں سوچا اور عکس بندی مکمل ہونے تک وہ نام پر غور نہیں کریں گی۔’فلم کی عکس بندی کے دوران کہانی تبدیل ہوتی رہتی ہے، ایسے میں نام ایڈٹنگ کے بعد رکھا جائے گا‘۔انہوں نے فلم کی کاسٹ، میوزک اور سٹوری کے بارے میں کچھ بھی بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا’میں باتیں نہیں بلکہ کام کرنا چاہتی ہوں۔ سب کہتے ہیں کہ میں مشہور ہونے کی لیے باتیں کرتی ہوں لیکن اب میں مزید باتیں نہیں کروں گی‘۔میرا کے مطابق:ہدایت کار اپنی پہلی فلم بناتے ہوئے خوف زدہ رہتے ہیں ، اس لیے میں وقت سے پہلے معلومات افشا کرنا نہیں چاہتی۔میرا کا کہنا تھا کہ فلم اگلے سال عید پر ریلیز کی جائے گی۔
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ الیانا ڈی کروز نے فلم ’’کنگ فو یوگا‘‘ میں ایشیا کے مشہور ایکشن ہیرو جیکی چن کے مدمقابل ایک بڑا کردار حاصل کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت اور چین کی مشترکہ پروڈکشن میں بنائی جانے والی فلم ’’کنگ فو یوگا‘‘ میں اس کردار کے لیے پہلے کترینہ کیف کو سائن کیا گیا تھا مگر انھوں نے اپنی دوسری فلمیں مصروفیات کی بنا پر کام کرنے سے انکار کردیا جس پر ہدایتکار سٹینلے ٹانگ نے ان کی جگہ الیانا ڈی کروز کو کاسٹ کرلیا ہے اور وہ گزشتہ روز فلم کی شوٹنگ میں حصہ لینے کے لیے دبئی روانہ ہوگئی ہیں۔

واضح رہے کہ جیکی چن پہلی مرتبہ کسی بالی ووڈ اداکارہ کے ساتھ کام نہیں کررہے وہ اس سے پہلے ملیکہ شیراوت کے ساتھ فلم ’’میتھ‘‘ میں کام کرچکے ہیں مگر اس فلم میں ملیکہ شیراوت کا کردار مختصر تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ فلم ’’برفی‘‘ کی اداکارہ الیانا کا کردار اس فلم میں ملیکہ کی ’’میتھ‘‘ کے مقابلہ میں زیادہ ہے اور اس کے آغاز سے آخر تک نظر آئیں گی۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ الیانا فلم میں کچھ ایکشن مناظر یا اسٹنٹس بھی کرتی نظر آئیں گی اور یہ مناظر جیکی چن کی ہدایت اور نگرانی میں عکسبند کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ سونو سود بھی اس فلم میں وِلن کا کردار نبھا رہے ہیں اور وہ بھی ان دنوں دبئی میں ہی ہیں۔

اس سلسلہ میں کہا گیاہے کہ ہرتیک روشن نے بھی’’کنگ فو یوگا‘‘ میں کام کی حامی بھرلی تھی مگر آخری وقت پر ان کے انکار سے فلمسازوں کو بہت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا اور انھوں نے ہرتیک کی جگہ بالی ووڈ اداکار سونو سود کو کاسٹ کرلیا۔ وہ بھی ان دنوں دبئی میں ہی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
مشہور برطانوی سائنس فکشن پروگرام ’ڈاکٹر ہو‘ کی نئی ضمنی سیریز میں نوجوانوں کی سوچ کو تبدیل کرنے کا کام کیا جائے گا۔

یہ نئی سیریز جس کا نام کلاس ہے ایواڈ یافتہ کتاب اے مونسٹر کالز کے مصنف پیٹرک نیس کی پہلی ٹی وی سیریز ہے۔

جیسا کہ ٹائٹل سے ظاہر ہے، 45 منٹ کی آٹھ اقساط پر مشتمل یہ نئی سیریز لندن کے ایک سکول میں ریکارڈ کی جائے گی۔

سیریز کے مصنف پیٹرک نیس کا کہنا ہے کہ ’میں ڈاکٹر ہو کی کائنات میں داخل ہوکر بہت حیران اور پرجوش ہوں۔ جو فلم کے ہیرو کی وقت اور جگہ پر گرفت ہونے کے طرح خود بھی بہت وسیع ہے۔‘

یہ پروگرام سنہ 2016 میں بی بی سی تھری پر نشر کیا جائے گا۔

’یہاں ہر قسم کی دلچسپ کہانیاں سنانے کے لیے بہت مواقع ہیں۔ سٹیون موفٹ اور پروڈیوسر برائن منچن کے ساتھ کام کر کے مجھے اپنی کہانیاں سنانے کے لیے بھی جگہ مل گئی ہے جو بہت خوشی کی بات ہے۔‘

انھوں نے مذاقاً کہا ’مجھے اس بات کا شدت سے انتظار ہے کہ میں اس سیریز کلاس کے ہیروز کو عوام سے ملواؤں، انھیں نئے ولنز اور اجنبیوں سے ملواؤں اور انھیں یہ بتاؤں کہ اندھیرے کا خوف بس اتنا ہی ہے جتنا آپ کو اپنے اے لیولز کے امتحان پاس کرنے کا ہوتا ہے۔‘

ڈاکٹر ہو کے مصنف سٹیون موفٹ جو نئی سیریز ’کلاس‘ کے ایگزیکٹو پروڈیوسر ہیں کہتے ہیں ابھی تک کسی نے نوجوانوں کے خوف اور ڈر کی دنیا کے بارے میں پیٹرک نیس کی طرح نہیں لکھا اور اب ہم ان کی شاندار کہانیوں کو ڈاکٹر ہو کا حصہ بنانے جا رہے ہیں۔‘

اگرچہ یہ سیریز لندن میں بنائی جائے گی لیکن ڈاکٹر ہو کی تمام سیریز کی طرح اس کے کچھ حصے ویلز کے شہر کارڈف اور اس کے اطراف میں بھی ریکارڈ کیے جائیں گے۔

نوجوان ناظرین کو ذہن میں رکھ کر بنائی جانے والی یہ سیریز اس سے پہلے بنائی جانے والی ڈاکٹر ہو کی ضمنی سیریز ’ٹوٹلی ڈاکٹر ہو‘ اور ’دی سارہ جینز ایڈونچرز‘ کا ایک تسلسل ہے۔

’ٹوٹلی ڈاکٹر ہو‘ سنہ 2006 اور 2007 میں بی بی سی ون اور سی بی بی سی پر نشر کی گئی تھی جس میں ڈیوڈ ٹیننٹ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

’دی سارہ جینز ایڈونچر‘ سنہ 2007 سے 2011 تک نشر گئی تھی، جس میں ایلزبتھ سلیڈن نے ایک تفتیشی صحافی کا کردار ادا کیا تھا۔

یہ سیریز جو بی بی سی ون پر شروع کی گئی تھی، بعد میں سی بی بی سی پر بھی نشر کی جانے لگی اور ایلزبتھ سلیڈن کی اچانک موت تک دونوں چینلز پر چلتی رہی۔