ممبئی: بالی ووڈ اداکارسلمان خان کونامعلوم شخص کی جانب سے قتل کی دھمکی دی گئی ہے جس کے بعد پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 16 فروری کوبالی ووڈ اداکارسلمان خان کے لیے ممبئی سٹی پولیس روم میں ایک نامعلوم شخص کی جانب سے کال کی گئی جس میں اداکارسلمان خان کوقتل کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ اداکار کی جانب سے تھانے میں شکایت درج کردای گئی جس کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی دھمکی کی کال جھوٹی بھی ہوسکتی ہے جس کے لیے تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے اور کال کی لوکیشن کا معلوم کیا جارہا ہے تاہم ابھی تک کال کرنے والے شخص کے خلاف کوئی بھی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اداکار سلمان خان نے حال ہی میں لگاتار 2 کامیاب فلمیں “بجرنگی بھائی جان” اور”پریم رتن دھن پایو” دی ہیں جب کہ ان دنوں وہ اپنی نئی آنے والی فلم “سلطان” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours