بہاولپور: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاک فوج ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بہاولپور کور کی جانب سے جاری جنگی مشقوں کا جائزہ لیا اور دشمن کے خلاف پاک فوج کے جوانوں اور افسران کی تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کے لئے تیار ہے، پاک فوج روایتی جنگ کے حوالے سے پیشہ ورانہ مہارت رکھتی ہے۔ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ نے پاک فوج کو دنیا کی بہترین فوج ثابت کردیا۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours