ٹیکسلا: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ بدعنوانی روک کر شفافیت برقرار رکھنا ہمارا فرض ہے اور ہمیں کسی کے پر نہیں کاٹنے صرف بڑھے ہوئے ناخن تراشے ہیں۔

ٹیکسلا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ تاریخ میں اتنے ترقیاتی کام نہیں ہوئے جتنے ڈھائی سال میں مکمل ہوئے، ہم پانچ سال کے منصوبے ڈھائی سال کے عرصے میں کرنا چاہتے تھے لیکن عمران خان کے دھرنے نے ہمارے تمام منصوبوں کو نقصان پہنچا کر پاکستان کی ترقی کو ڈھائی سال پیچھے دھکیل دیا ۔ عمران خان نے ہمیشہ اپنے بیانات کو بدلا وہ پہلے چیئرمین نیب کو مک مکا والا چیئرمین کہتے تھے لیکن وزیراعظم نواز شریف کے بیان کے بعد عمران خان کے دل میں چئیرمین نیب کی محبت جاگ اٹھی ہے۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے کسی ایک ادارے کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا بلکہ ان تمام ذمہ داروں اور اداروں کا نام لیا جو ملکی ترقی میں رکاوٹ کی صورت حائل ہیں ۔ نیب کے بعض اقدامات کی وجہ سے افسران بھی خوفزدہ ہیں اور نیب کچھ منصوبوں کی تجاویز پر بھی اعتراض کرتا ہے ۔ ملک کی بہتری کے لئے کام کرنے والے ادارے اور ہر ایماندار افسر کو تحفظ فراہم کرنا حکومت وقت کا فرض ہے ہم نے کسی کے پر نہیں کاٹنے بلکہ کچھ بڑھے ہوئے ناخنوں کو تراشا جائے گا۔ پاکستان میں جمہوریت ہے اسی لئے وزیر اعظم نے بھی سب کے سامنے بات کی، آمریت کے دور میں فیصلے بند کمرے میں ہوتے تھے ۔ ہم نے ہر مسئلے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا اور میڈیا کے ذریعے عوام تک ہرپہنچائی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ دنیا ہمارے منصوبوں کی معترف ہے اور بدقسمتی سے ملک کے اندر ہم پر تنقید کی جارہی ہے، قطر گیس کا معاہدہ ابھی ہوا بھی نہیں تھا کہ ہم پر تنقید شروع ہوگئی حالانکہ ہم نے پیٹرول کے مقابلے میں ایل این جی کی قیمت 13 فیصد کم رکھی ہے ۔

مردم شماری کے حوالے سے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ کچھ صوبوں میں خدشات اور سیاسی تقسیم موجود ہے اور آج وزیر اعلیٰ سندھ نے اسی حوالے سے اے پی سی بھی بلائی ہے جس میں تمام جماعتوں کی رائے اور تجاویز لی جائیں گی ۔ ہماری خواہش تھی کہ مارچ تک ملک میں مردم شماری ہوجاتی اوراس کےلئے پیسے بھی رکھے گئے تھے ۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours