دبئی: پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی جب کہ دونوں ٹیمیں جیت کے لئے پرعزم ہیں۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لیے میدان میں اتریں گیں جب کہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیمیں بھرپور فارم میں ہیں اور کپتان مصباح الحق کی قیادت میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت کرنے والے سرفراز احمد پی ایس ایل کی پہلی ٹرافی اٹھانے کے لئے بے تاب ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کپتان سرفراز احمد، احمد شہزاد،کمار سنگاکارا، کیون پیٹرسن،بسمہ اللہ خان، ایلٹن چکمبورا، گرانٹ ایلیٹ،نیتھن میکولم،اعزاز چیمہ،انورعلی، عمر گل، اسد شفیق، اکبرالرحمان، محمد نواز، لیوک رائٹ اور ذوالفقاربابر کا ساتھ حاصل ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسکواڈ میں شرجیل خان، ڈیوائن اسمتھ، سین بلنگ، بریڈ ہیڈن، خالد لطیف،کپتان مصباح الحق، اشعرزیدی،سیموئل بدری، آندرے رسلز،محمد سمیع،محمد عرفان،سعید اجمل، رومان رئیس،بابراعظم،آصف علی اور کامران غلام شامل ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے پاکستان سپرلیگ کے پہلے مرحلے میں 8 میچز کھیلے جس میں سے 6 میں کامیابی حاصل کی جب کہ پلے آف کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم نے پشاور زلمی کو شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے پورے ایونٹ میں 8 میچز کھیلے جس میں سے صرف 4 میں کامیابی حاصل کی اور پلے آف کے تیسرے میچ میں پشاورزلمی کو 50 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours