ممئی: بالی ووڈ کے بادشاہ کہے جانے والے شاہ رخ خان کو اپنے سب سے چھوٹے بیٹے ابرام سے اس قدر محبت ہے کہ انہوں نے اسے اس کی ماں یعنی گوری خان سے ہی دور کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کو اپنے سب سے چھوٹے بیٹے ابرام سے بہت محبت ہے لیکن اس کے ساتھ ہی وہ اپنی فلنموں اور کرکٹ سے متعلق سرگرمیوں میں بہت مصروف بھی رہتے ہیں، اس لئے انہوں نے ابرام کے ساتھ وقت گزارنے کا حل یہ نکالا ہے کہ شاہ رخ خان جہاں بھی جاتے ہیں ابرام کو اپنے ساتھ لے جاتے ہیں۔ فلموں کی شوٹنگ کے دوران آنے والے وقفے اور ریہرسل میں اب باپ بیٹا ایک ساتھ ہی ہوتے ہیں۔
باپ اور بیٹے کے درمیان محبت کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ ایک ماں اپنے لخت جگر سے دور ہوگئی ہے یعنی ابرام کی ماں گوری خان گھر میں اکیلی ہوگئی ہیں کیونکہ ان کے دو بچے آریان اور سہانا تو کافی بڑے ہیں اور اپنی اپنی دنیا میں مگن رہتے ہیں، گوری اس صورت حال سے بالکل بھی خوش نہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ ابرام ان کی سب سے چہیتی اولاد ہے۔ ابرام کے حصے میں جتنا پیار آیا ہے وہ ان کے بڑے بچوں آریان اور سہانا کو نہیں ملا۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری کے ہاں ابرام سروگیٹ مدر یعنی کرائے کی ماں سے پیدا ہوا ہے۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours