شوال: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کے جوانوں کو دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کا آخری مرحلہ شروع کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کا دورہ کیا اور دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کا جائزہ لیا۔ آرمی چیف کو آپریشن ضرب عضب سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مقامی آبادی کی مدد سے شوال سے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا، آرمی چیف نے آپریشن میں ملنے حصہ لینے والے جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے حوصلے کو سراہا۔
سربراہ پاک فوج نے جوانوں کو آپریشن ضرب عضب کا آخری مرحلہ شروع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی باقیات اور سہولت کاروں کو ہر صورت ختم کیا جائے۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours