لاہور: ادبی فیسٹیول میں شرکت کے لئے پاکستان آنے والی بالی ووڈ کی نامور اداکارہ شرمیلا ٹیگور کو بھارت واپسی پر نامکمل سفری دستاویزات پر واہگہ بارڈر پر روک لیا گیا۔

میڈیا کے مطابق شرمیلا ٹیگو لاہور ادبی فیسٹیول میں شرکت کے بعد واپس بھارت جا رہی تھیں کہ سیکیورٹی حکام نے سفری دستاویزات پوری نہ ہونے پر بھارتی اداکارہ کو واہگہ بارڈر پر روک لیا۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ بھارت سے آنے والوں کے لئے اپنی آمد اور واپسی سے آگاہ کرنا لازم ہوتا ہے، یہ رپورٹ یا تو میزبان کی جانب سے جمع کرائی جاتی ہے یا پھر خود مسافر جمع کراتا ہے، پھر امیگریشن کی جانب سے آمد یا واپسی کا لیٹر جاری کیا جاتا ہے۔ شرمیلا ٹیگور چونکہ پاکستان میں مہمان تھیں اس لئے انھیں واپس بھیجنے کے بجائے واہگہ بارڈر پر ہی روک لیا گیا ہے اور جیسے ہی بھارتی اداکارہ اپنی سفری دستاویزات کی تفصیلات جمع کرائیں گی تو انھیں ملک واپس جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔

واضح رہے کہ شرمیلا ٹیگور لاہور میں ہونے والے 2 روزہ لٹریچر فیسٹیول میں شرکت کے لئے پاکستان آئی تھیں اور انھوں نے پاکستانی ڈراموں، فیشن، عوام اور کھانوں کی خوب تعریف کی تھی۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours