دوحہ: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی امیر قطر سمیت سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیالات
پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی امیر قطر شیخ تمیم بن عماد سے اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں خطے کی سییکورٹی صورتحال پر بات کی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قطر میں موجود طالبان کے آفس کے ذریعے افغان مفاہمتی عمل پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ آرمی چیف کی قطر کے وزیر دفاع ڈاکٹر خالد اور قطری فورسز کے کمانڈر جنرل محمد بن علی سے بھی ملاقات ہوئی جس میں اہم امور پر گفتگو کی گئی۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours