ممبئی: 1950 اور 60 کی دہائی میں بہترین اداکاری کے جوہردکھانے والی اداکارہ سادھنا 74 برس کی عمر میں چل بسیں۔
2 ستمبر 1941 کو کراچی میں پیدا ہونے والی بھارتی اداکارہ سادھنا شودھسانی 74 برس کی عمر میں پہنچ کر ممبئی میں انتقال کرگئیں۔ اداکارہ نے ماضی میں اپنی لازوال اداکاری سے انڈسٹری میں خوب نام کمایا جہاں انہوں نے متعدد فلموں میں راج کپور، دیو آنند، راجند کمارکے ساتھ بطور ہیروئن کام کیا اورمقبولیت کے جھنڈے گاڑھے وہیں انہوں نے بالی ووڈ انڈسٹری پر کئی دہائیوں تک راج کرتی رہیں۔
اداکارہ نے 1955 میں راج کپورکی فلم “شری 420″ کے ایک معروف گانے “مڑمڑ کہ نہ دیکھ مڑمڑکے” میں اپنا ڈیبیو کیا اس وقت ان کی عمر محض 15 سال تھی۔ سادھنا اپنے منفرد اوراچھوتے ہیراسٹائل کی وجہ سے شہرت رکھتی تھیں۔ سادھنا کی کامیاب فلموں میں میرا سایہ ، ہم دونوں ، ایک پھول دو مالی ، من موجی، دلہا دلہن ، آرزو اور وقت سمیت متعدد فلمیں شامل ہیں.ا داکارہ کو 2002 میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours