روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروو نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جوہری ہتھیاروں کا استعمال ناممکن ہے۔ اطالوی صحافیوں کو انٹرویو دیتے ہوئے روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروو نے یاد دہانی کرائی کہ انسداد دہشت گردی سے متعلق روس کے اقدامات قومی دفاعی حکمت عملی کے مطابق ہیں۔

دہشت گردوں کے خلاف جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے امکان کے بارے میں سوال اس لیے کیا گیا کہ منگل کو روسی آبدوز سے داعش کے ٹھکانوں پر میزائل داغے جانے کے بعد صدر روس نے وزیر دفاع سے گفتگو کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ روس داعش کے خلاف انتہائی درستگی سے مار کرنے والے میزائل استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ضرورت کی صورت میں ان میزائلوں پر جوہری وار ہیڈز نصب کئے جا سکتے ہیں۔

صدر روس کے اس بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ نے اس جانب توجہ دلائی کہ ولادی میر پوتین نے اس توقع کا اظہار کیا کہ جوہری وار ہیڈز استعمال کرنے کی ضرورت نہیں پیش آئے گی کیونکہ دہشت گردوں کو روایتی ہتھیاروں سے شکست دی جا سکتی ہے۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours