انسان کا سماجی زندگی کے دوران ایسے لوگوں سے ضرورواسطہ پڑتا ہے جو تھوڑی سے بات پراشتعال میں آجاتے ہیں یا پھرہروقت کچھ ناراض رہتے ہیں ان لوگوں میں آپ کے رشتے دار،دوست اور آفس میں کولیگ بھی ہوسکتے ہیں یہی وجہ ہوتی ہے کہ اکثر لوگ ایسے افراد سے زیادہ بحث نہیں کرتے اوراگر بحث ہوجائے تو پھر جھگڑا شروع ہوجاتا ہے جو بدمزگی کا باعث بنتا ہے لہٰذا ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے چند اہم ٹپس ایسی ہیں جن پر عمل کرکے ناراض لوگوں کے ساتھ رہنے کے لیے ایک اچھا ماحول تخلیق کیا جا سکتا ہے۔
ناراض لوگوں کو سننا: اکثر جھگڑے غلط فہمیوں کے نتیجے میں پیدا ہوتے ہیں اور غلط فہمی دور کرنے کے لیے اس پر تھوڑی سے توجہ درکارہوتی ہے۔ اس لیے ناراض شخص کی بات کتنی تلخ کیوں نہ ہو اسے سنا جائے اس سے آپ کو اس شخص کی بات کو سمجھنے میں آسانی ہوگی اور اس شخص کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے سے بھی بچ جائیں گے۔
نظر انداز کریں: اکثر کہا جاتا ہے کہ ناراض لوگوں سے بچنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ انہیں نظر انداز کیا جائے اور یہ عام طور پر مؤثر بھی ہوتا ہے لیکن کبھی کبھی یہ نقصان بھی دے دیتا ہے۔ اگر کوئی آ پ کو کوئی تنگ کر رہا ہو اور اور آپ اس کے ساتھ کسی بحث میں الجھنا نہیں چاہتے تو اس صورت حال میں اس شخص کو نظر انداز کریں جس سے وہ کچھ دیر بعد خود ہی تھک کرخاموش ہوجائے گا اور آپ کسی جھگڑے سے بچ جائیں گے۔
سچائی کا مظاہرہ کریں: بعض دوستوں کی محفل کے دوران لوگ آپ کی بات کو سمجھ نہیں پاتے او وہ سمجھتے ہیں کہ آپ محفل سے انجوائے کر رہے ہیں لیکن آپ ماحول سے تنگ اور ناراض ہوتے ہیں تو ایسے میں لوگوں کو اپنے احساسات کے بارے میں ایمانداری سے بتائیں۔
خود کو ٹھنڈا رکھیں: اگر کوئی شخص آپ کو تنگ کر رہا ہو تو اس سے بحث میں پڑ جانا ایک قدرتی عمل ہے لیکن ایسا کرنے سے آپ اپنا حواس کھو بیٹھتے ہیں جب کہ وہ شخص پھر بھی آپ کا نقطہ نظر سمجھ نہیں سکے گا۔ اس تیز و تند بحث کے دوران کوئی دلیل کام نہیں کرتی اور کوئی بھی بات سمجھنے کے موڈ میں نہیں ہوتا ایسے میں آپ خود پر ضبط کرتے ہوئے وہاں سے دور چلے جائیں اور دوبارہ بہتر ذہنی تازگی اور ٹھنڈے مزاج کے ساتھ محفل میں شریک ہوں۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours