ممبئی: بھارتی حکومت نے بالی ووڈ کے مسٹر پر فیکشنسٹ عامر خان کو سیاحت کو فروغ دینے کے لیے شروع کی جانے والی مہم ’’حیرت انگیر بھارت‘‘ کے سفیر کے عہدے سے ہٹا دیا۔
بالی ووڈ اداکار عامر خان کو ملک میں بڑھتی ہوئی ہندو انتہا پسندی کے خلاف آئینہ دکھانا مہنگا ہی پڑ گیا ہے جس کے بعد اب بی جے پی حکومت نے انہیں سیاحت کے سفیر سے ہٹا دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ’’حیرت انگیر بھارت‘‘ مہم شروع کی تھی جس کے لیے بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کو سفیر بنایا گیا تھا تاہم ملک میں بڑھتی ہوئی ہندو انتہا پسندی کے خلاف لب کشائی کرنے کی پاداش میں انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا ہےجب کہ دوسری جانب بھارتی وزرات سیاحت نے عامر خان کو سفیر کے عہدے سے ہٹانے کی تردید کی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عامر خان نے ایک تقریب میں کہا تھا کہ ملک میں رونما ہونے والے کئی واقعات نے عامر خان اور بالخصوص ان کی اہلیہ کو ملک چھوڑنے کے حوالے سے غور کرنے پر مجبور کردیاہے جس کے بعد ہندو انتہا پسندوں نے ان کے گھر پر دھاوا بولا تھااور انہیں اپنی جان بچانے کے لیے عارضی طور پر بھارت چھوڑنا پڑا تھا۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours