برطانیہ میں رائل منٹ کا کہنا ہے کہ 2016 میں جو نئے سکّے نکالیں جائیں گے ان پر شیکسپیئر کے ڈراموں اور بیاترس پوٹر کی کہانیوں سے متعلق شبیہیں ہوں گی۔
اس برس کئی نئے سکّے ریلیز ہونے والے ہیں جن پر برطانیہ کی گذشتہ ایک ہزار برس پرانی تاریخ کی جھلکیاں بھی پیش کی جائیں گی۔
شیکسپیئر کی تاریخی، مزاحیہ اور المیاتی ادب کی نمائندگی برطانیہ کے دو پاؤنڈ کے نئے سکّے کریں گے۔
50 پینس کا سکّہ بیئٹرکس پاٹر کی یاد میں ہوگا جن کی پیدائش کے اس سال 150 برس مکمل ہوں گے۔ پاٹر 19ویں صدی کی مشہور مصور، ادیب اور سائنس دان تھیں اور انھوں نے بچوں کے لیے بہت سی کتابیں لکھیں۔
دو پاؤنڈ کےایک اور سکّے پر لندن کی یادگار آتشزدگی کی شبیہ، ’دی گریٹ فائر آف لندن‘ کے 350 برس مکمل ہونے پر بنائی گئی ہے۔
رائل منٹ نے پہلی جنگ عظیم کی ایک صدی مکمل ہونے پر جو پانچ سالہ یادگاری پروگرام شروع کیا ہے وہ جاری رہے گا اور اس کے لیے اس نے ایک اور دو پاؤنڈ کے سکّے پر ’پالز‘ بٹالین کے تعلق سے اس وقت کی کچھ یادگار علامتوں کو اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسی کے ساتھ سنہ 1066 میں ہونے والی ہیسٹنگ کی جنگ کے 950 برس مکمل ہونے کی یاد میں بھی 50 پینس والے سکّے پر اس جنگ کی یادگار بنائی جائے گی۔
رائل منٹ میں سکّوں کے اس محکمے کی سربراہ اینی جیسوپ کا کہنا تھا: ’نئے برس کے ڈیزائنوں کو دیکھنا، ان لمحوں کو یاد کرنا جو اہم ہیں اور تاریخ کے اہم واقعات کے متعلق دوبارہ سوچنا اور جننا ہمیشہ ہی سے بہت ہی پرجوش اور خوشی کا باعث رہا ہے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا ’برطانوی عوام ان تبدیل شدہ سکوں کے اپنی نئی شکل میں 2016 کے موسم بہار سے دیکھ سکیں گے۔‘
Post A Comment:
0 comments so far,add yours