راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی کے دوران 25 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ دہشت گردوں کے 4 ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیر ستان کی تحصیل شوال اور میران شاہ میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے بمباری کی جس میں 25 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق فضائی کارروائی میں جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس سے 4 ٹھکانے تباہ ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ فضائی کارروائی میں متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جس کے باعث دہشت گردوں کی ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours