اگربھارت نے پاکستان کا پانی روکا توجارحیت تصور کیا جائے گا، کل جماعتی کانفرنس
محرم الحرام کا چاند نظرآگیا، یوم عاشور 12 اکتوبر بروز بدھ کو ہوگا
پاک فوج کا ایل او سی پر بھارت کو کرارا جواب، کئی بھارتی فوجی جہنم واصل
فاسٹ بولر محمد عامر 20 ستمبر کو سر پر سہرا سجائیں گے
رائے ونڈ مارچ ضرورہوگا اگرروکنے کی کوشش کی تو شہر بند کردیں گے، عمران خان
اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں شیخ رشید کی زبان پھسل گئی،فرط جذبات میں ٹخنے کونیفا کہہ دیا۔ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا ۔اراکین نے تصحیح کرائی توشیخ رشید کو اپنے الفاظ واپس لینے پڑے۔
گزشتہ روزقومی اسمبلی کے اجلاس میں شیخ رشید عبدالوسیم کی مہنگائی کے حوالے سے قرارداد پر بحث کے دوران جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور شلوار کو ٹخنے سے اوپر کرنیوالے کہنے کے بجائے نیفے سے اوپر کرنے والے کہہ گئے۔
انھوں نے کہا کہ اپنی شلوار نیفے سے اوپرکرنے والے بھی سن لیں! نیفے کا لفظ سنتے ہی ارکان کی ہنسی چھوٹ گئی، اراکین نے شیخ رشید کی تصحیح کی کہ شیخ صاحب شلوار نیفے سے اوپر نہیں بلکہ ٹخنے سے اوپر ہوتی ہے۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours