لاہور: دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں محمد عامر کی 5 برس بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر ہارون الرشید نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹی ٹوئںٹی اور ون ڈے ٹیم کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ محمد عامر کو ان کی کارکردگی کی بنیاد پر قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ عمر گل کی بھی طویل عرصے بعد قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جب کہ ڈوپ ٹیسٹ کا شکاریاسر شاہ کی جگہ ون ڈے میں ظفر گوہر کو شامل کیا گیا ہے۔
شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کی قیادت کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، شعیب ملک، عمراکمل، افتخار احمد، عماد وسیم، انور علی، عامر یامین، سرفراز احمد، وہاب ریاض، عمر گل، محمد رضوان، سعد نسیم، محمد عامر، محمد حفیظ اور صہیب مقصود شامل ہیں۔
ون ڈے ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے احمد شہزاد، شعیب ملک، اسد شفیق، عماد وسیم، انورعلی، راحت علی، سرفراز احمد، وہاب ریاض، محمد رضوان، ظفر گوہر، بابر اعظم، محمد عامر، محمد حفیظ، صہیب مقصود اور محمد عرفان بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت ویزے سے مشروط ہے۔
دوسری جانب چیرمین پی سی بی شہریار خان نے علیم ڈار کو 100 میچوں میں امپائرنگ کے فرائض انجام دینے پر پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ علیم ڈار کی خدمات پر پورے پاکستان کو فخر ہے، انھوں نے نے امپائرنگ میں ہمیشہ بہترین فیصلے کئے۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours