کویت سٹی: مشرقِ وسطیٰ میں سعودی عرب کے ایک اور اتحادی ملک کویت نے بھی ایران سے سفارتی تعلقات توڑتے ہوئے اپنا سفیر واپس بلانے کا اعلان کر دیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بحرین،سوڈان اور متحدہ عرب امارات کے بعد کویت نے بھی ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے سفیر کو وطن واپس بلا لیا۔ کویتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تہران میں مشتعل افراد کی جانب سے سعودی سفارتخانے پر حملہ سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث 47 افراد کو سزائے موت دیئے جانے کے بعد سے ایران اور سعودی عرب کے درمیان شدید کشیدگی پائی جاتی ہے جب کہ سعودی عرب نے سفارتی تعلقات سمیت فضائی رابطے بھی منقطع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنے شہریوں کو ایران کا سفر کرنے سے روک دیا ہے۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours