اسلام آباد: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سالمیت کوخطرہ ہوا تو بھرپور جواب دیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سےسعودی وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے ملاقات کی، جس میں علاقائی سلامتی اوردفاعی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر شہزادہ محمد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کوسراہتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کےلیے پاکستان بہت اہم ہے، پاکستان اوراس کی مسلح افواج سے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ علاقائی استحکام کے لئے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ تمام معاملات پرپاکستان کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
ملاقات کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔ سعودی عرب اور خلیجی ملکوں کی سلامتی ہمارے لیے اہم ہے۔ سعودی عرب کی سالمیت کوخطرہ ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔
اس سے قبل جب شہزادہ محمدبن سلمان اسلام آباد پہنچے تو وزیر دفاع خواجہ آصف، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور دیگر اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے ان کا پر تپاک استقبال کیا۔
واضح رہے کہ 4 روز قبل سعودی وزیرخارجہ عادل بن احمدالجبیرنے بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے وزیراعظم اور آرمی چیف سے الگ الگ ملاقاتیں کی تھیں۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours