لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ حکومت غربت اوربے روزگاری میں کمی کے بجائے رنگ برنگی بس سروس میں لگی ہوئی ہے.

لاہورمیں تقریب سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکمران اپنے مفادات کے لئے قوم کوتقسیم کرتے رہے، آمرانہ مزاج کے حکمران اپنے اقتدارکومضبوط کرتے رہے، آمروں کے دورمیں غربت اوربے روزگاری کے جو بیج بوئے گئے وہ آج تناوردرخت بن گئے ہیں، اندازہ نہیں کیا جاسکتا ہے کہ آج مہنگائی میں کتنا اضافہ ہوگیا ہے، اس بات کو مدنظرنہیں رکھا گیا کہ بےروزگاری میں کتنااضافہ ہوگیاہے، امیرامیرتراورغریب غریب ترہوتاجارہا ہے، غریب کےلیے شادی جیسا مقدس فرض بھی مشکل ہوگیا ہے، جس کا نتیجہ دہشت گردی کی صورت میں سامنے آرہا ہے۔ حکومت کی ترجیح بھی ان مسائل کی جانب نہیں بلکہ وہ رنگ برنگی بس سروس اور سڑکیں بنانے میں لگی ہوئی ہے۔ اس سے بہتر تھا کہ ایسے منصوبے شروع کئے جاتے جس سے بے روزگاری کے خاتمے، بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی اور ںاخواندگی میں کمی میں مدد ملتی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ان کی جماعت عوام کو طاقت کا سرچشمہ سمجھتی ہے، ہمارے دور حکومت میں گندم برآمد کی گئی اورکسان معاشی طورپرمضبوط ہوا۔ آج کسانوں پرزندگی تنگ کردی گئی ہے، یوکرین سے گندم خرید کرکسان کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے۔ ہم نےہروہ پروگرام شروع کیاجس کا فائدہ عوام کو پہنچا، ہمارے وسیلہ صحت پروگرام پراپنا لیبل لگالیا، اربوں روپے کے سستی روٹی اوردانش اسکول منصوبے عوام کوفائدہ نہیں دے سکے، حکومت کے منصوبےغریب عوام کو کچھ نہیں دے سکتے، منصوبوں سے صرف ان کے دوست مضبوط ہوئےہیں۔ ہم نے اپنےدور میں 550 مصنوعات پر درآمدی ڈیوٹی نہیں لگائی تھی لیکن حکومت نے پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیراربوں روپے کے ٹیکس عوام پرتھوپ دیے۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours