ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان نے اداکار پلکت سمراٹ سے بات کرکے اپنی منہ بولی بہن شویتا روہیرا کا گھر ٹوٹنے سے بچا لیا۔
بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی منہ بولی راکھی بہن شویتا روہیرا کی شادی 2014 کے اواخر میں بالی ووڈ اداکار پلکت سمراٹ سے ہوئی تھی جس میں بالی ووڈ اسٹار نے منہ بولی بہن کو دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا تھا جب کہ گزشتہ دنوں اداکار پلکت سمرات اور اداکارہ یمی گوتم کے درمیان معاشقے کی خبروں کے بعد سلمان خان کی بہن کی شوہر سے طلاق لینے کی خبریں میڈیا کی زینت بنی تھیں تاہم اب سلو میاں نے اپنی بہن کا گھر ٹوٹنے سے بچالیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی 50 ویں سالگرہ کی تقریب میں ان کی بہن کے شوہر پلکت سمرات نے شرکت کی جب کہ تقریب میں سلمان خان نے پلکت سمرات سے ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق بات کی اور بالی ووڈ اداکارہ یمی گوتم سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا کہا جس کے بعد بالی ووڈ اداکار نے سلمان خان کی بہن شویتا روہیرا کے ساتھ تلخیاں ختم کرکے ایک ساتھ رہنے میں آمادگی کا اظہار کیا ہے ۔
واضح رہے کہ شویتا اور پلکت سمراٹ کی شادی 2014 کے نومبر میں ہوئی تھی جس میں سلمان خان اور ان کے خاندان نے شرکت کی تھی۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours