نئی دہلی: وزیراعظم نوازشریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو فون کیا اور پٹھان کوٹ ایئربیس حملے کی تحقیقات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

بھارتی میڈیا کے پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے بھارتی ہم منصب نریندرمودی کو فون کیا اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پٹھان کوٹ ایئربیس حملے پر تبادلہ خیال کیا جب کہ دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گرد امن عمل کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں، پٹھان کوٹ حملے میں بھارت کی معلومات پر مفصل تحقیقات کریں گے۔

واضح رہے کہ بھارتی پنجاب میں سرحد کے قریب واقع پٹھان کوٹ ایئربیس پر2 جنوری کوفورسز کی وردی میں ملبوس حملہ آوروں نے حملہ کیا جس کے بعد 3 روز تک ایئربیس کو یرغمال بنائے رکھا۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours