مشہور برطانوی سائنس فکشن پروگرام ’ڈاکٹر ہو‘ کی نئی ضمنی سیریز میں نوجوانوں کی سوچ کو تبدیل کرنے کا کام کیا جائے گا۔

یہ نئی سیریز جس کا نام کلاس ہے ایواڈ یافتہ کتاب اے مونسٹر کالز کے مصنف پیٹرک نیس کی پہلی ٹی وی سیریز ہے۔

جیسا کہ ٹائٹل سے ظاہر ہے، 45 منٹ کی آٹھ اقساط پر مشتمل یہ نئی سیریز لندن کے ایک سکول میں ریکارڈ کی جائے گی۔

سیریز کے مصنف پیٹرک نیس کا کہنا ہے کہ ’میں ڈاکٹر ہو کی کائنات میں داخل ہوکر بہت حیران اور پرجوش ہوں۔ جو فلم کے ہیرو کی وقت اور جگہ پر گرفت ہونے کے طرح خود بھی بہت وسیع ہے۔‘

یہ پروگرام سنہ 2016 میں بی بی سی تھری پر نشر کیا جائے گا۔

’یہاں ہر قسم کی دلچسپ کہانیاں سنانے کے لیے بہت مواقع ہیں۔ سٹیون موفٹ اور پروڈیوسر برائن منچن کے ساتھ کام کر کے مجھے اپنی کہانیاں سنانے کے لیے بھی جگہ مل گئی ہے جو بہت خوشی کی بات ہے۔‘

انھوں نے مذاقاً کہا ’مجھے اس بات کا شدت سے انتظار ہے کہ میں اس سیریز کلاس کے ہیروز کو عوام سے ملواؤں، انھیں نئے ولنز اور اجنبیوں سے ملواؤں اور انھیں یہ بتاؤں کہ اندھیرے کا خوف بس اتنا ہی ہے جتنا آپ کو اپنے اے لیولز کے امتحان پاس کرنے کا ہوتا ہے۔‘

ڈاکٹر ہو کے مصنف سٹیون موفٹ جو نئی سیریز ’کلاس‘ کے ایگزیکٹو پروڈیوسر ہیں کہتے ہیں ابھی تک کسی نے نوجوانوں کے خوف اور ڈر کی دنیا کے بارے میں پیٹرک نیس کی طرح نہیں لکھا اور اب ہم ان کی شاندار کہانیوں کو ڈاکٹر ہو کا حصہ بنانے جا رہے ہیں۔‘

اگرچہ یہ سیریز لندن میں بنائی جائے گی لیکن ڈاکٹر ہو کی تمام سیریز کی طرح اس کے کچھ حصے ویلز کے شہر کارڈف اور اس کے اطراف میں بھی ریکارڈ کیے جائیں گے۔

نوجوان ناظرین کو ذہن میں رکھ کر بنائی جانے والی یہ سیریز اس سے پہلے بنائی جانے والی ڈاکٹر ہو کی ضمنی سیریز ’ٹوٹلی ڈاکٹر ہو‘ اور ’دی سارہ جینز ایڈونچرز‘ کا ایک تسلسل ہے۔

’ٹوٹلی ڈاکٹر ہو‘ سنہ 2006 اور 2007 میں بی بی سی ون اور سی بی بی سی پر نشر کی گئی تھی جس میں ڈیوڈ ٹیننٹ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

’دی سارہ جینز ایڈونچر‘ سنہ 2007 سے 2011 تک نشر گئی تھی، جس میں ایلزبتھ سلیڈن نے ایک تفتیشی صحافی کا کردار ادا کیا تھا۔

یہ سیریز جو بی بی سی ون پر شروع کی گئی تھی، بعد میں سی بی بی سی پر بھی نشر کی جانے لگی اور ایلزبتھ سلیڈن کی اچانک موت تک دونوں چینلز پر چلتی رہی۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours