اسلام آباد: سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح نے کہا ہے کہ فوج کی نگرانی میں پنجابکے ضمنی انتخابات کے تمام انتظامات مکمل ہیں اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر معاملہنااہلی تک بھی جا سکتا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بابر یعقوب فتح نے کہا کہ پنجاب کے 3 حلقوں میں فوج اور رینجرز کی زیر نگرانی ضمنی انتخابات کے لئے تیاریاں مکمل ہیں، این اے 122 لاپور، این اے 144 اور پی پی 147 کے ضمنی انتخابات کی کلوز مانیٹرنگ کی جائے گی،قومی اور صوبائی اسمبلی کے تینوں حلقوں میں ضابطہ اخلاق پرعمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی ہوگی اور معاملہ نااہلی تک بھی جاسکتا ہے۔
بابر یعقوب نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر آئین کے آرٹیکل 204 اور عوامی نمائندگی ایکٹ کے سیکشن103 اے کے تحت جرمانے اور سزائیں دی جائیں گی۔ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کو حکم نامہ کا درجہ دیا ہے جس کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کے زمرے میں آئے گی۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات بنائے گئے ہیں، فوج اور رینجرز کی زیر نگرانی انتخابات میں امن وامان کے کنٹرول کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، انتخابات کی تیاریوں کے حتمی جائزے کے لیے پیر کوالیکشن کمیشن میں اجلاس ہوگا جس میں پنجاب سندھ کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق امور پر بھی غور ہوگا۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours