کراچی: سابق صدرجنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ خطے میں امن کے لئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پاکستان کے ساتھ مذاکرات کرنا ہی نہیں چاہتے۔
کونسل آن فارن ریلیشن کی تقریب سے خطاب میں پرویزمشرف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع کے باعث جنوبی ایشیائی ممالک کی نمائندہ تنظیم سارک غیر موثر ہو کر رہ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن و امان کی صورت حال خراب کرنے کے لیے افغانستان کو استعمال کیا جارہا ہے جب کہ بھارتی وزیراعظم پاکستان کے ساتھ مذاکرات کرنا ہی نہیں چاہتے۔
سابق صدر کا کہنا تھا کہ بھارت نے اپنی 80 فیصد آرمی، 90 فیصد فضائیہ اور 60 فیصد بحریہ پاکستان کے لئے تعینات کر رکھی ہے لیکن پاکستان بھی اپنی سلامتی، عزت و وقاراور خود مختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا، بھارتی وزیراعظم جتنی جلد یہ بات سمجھ لیں تو یہ ان کے اور خطے کے لئے بہتر ہوگا۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours