مائیکروسافٹ کی اپلیکشن اسکائپ کے ساتھ آپ بہت کچھ کرسکتے ہیں اور کی بورڈ کی مدد سے چند الفاظ تحریر کرکے انہیں موجیز، اموٹیکون، فائلز، ٹیکسٹ فارمیٹنگ اور دیگر فیچرز کے ساتھ دوستوں کو ارسال کرسکتے ہیں مگر اس میں ایک فیچر ایسا بھی چھپا ہے جس کا اثر افراد کو علم ہی نہیں۔
جی ہاں اسکائپ کی مدد سے آپ اپنے دوستوں اور گھروالوں کو انسٹنٹ میسجز تو ارسال کرتے ہی ہے مگر جب وہ انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہو تو پھر کیا کریں ؟ تو اس کا جواب اسکائپ ایس ایم ایس فیچر میں چھپا ہے۔
یہ وہ فیچر ہے جو اکثر اسکائپ صارفین کو معلوم ہی نہیں۔
اگر آپ اپنے کمپیوٹر سے اسکائپ استعمال کرتے ہوئے ایس ایم ایس بھیجنا چاہتے ہیں تو اپنے پاس ایڈ افراد کے موبائل نمبر ان کی اسکائپ پروفائل میں شامل کرلیں۔
اس کے لیے آپ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر اسکائپ کی سائٹ کھولیں اور کسی دوست کے آئیکون پر ماﺅس سے رائٹ کلک کریں اور اس کے بعد ویو پروفائل کے آپشن پر کلک کریں۔
اب اس پروفائل کے اسکائپ نام کے نیچے موبائل نمبر لکھ کر ایڈ کرکے سیو کا آپشن منتخب کرلیں۔
اس کے بعد آپ کو پیغامات ارسال کرنے کا طریقہ کار انسٹنٹ میسج سے تبدیل کرکے ایس ایم ایس کرنا ہوگا جو کہ آپ کے انسٹنٹ میسج باکس کے اوپر ہی ہوتا ہے۔
ایس ایم ایس منتخب کرنے پر آپ کے پیغام انسٹنٹ میسجز کی بجائے موبائل فون پر مختصر پیغام کی شکل میں ارسال ہونے لگے گے۔
اگر آپ کو کوئی دوست یا رشتے دار ایسا ہو جو اسکائپ استعمال نہ کرتا ہو تو بھی آپ اسے ایس ایم ایس بھیج سکتے ہیں جس کے لیے اسکائپ کی سائٹ اوپن کریں، پھر مینیو بار میں جاکر کانٹیکٹس اوپن کریں۔
اب ایڈ کانٹیکٹ کا آپشن منتخب کرکے دوست کا فون نمبر سیو کردیں۔
اب اوپن ہونے والی ونڈو میں اس کانٹیکٹ کا نام اور نمبر ڈالیں اور پھر ایڈ نمبر پر کلک کریں۔
ایک بار جب آپ کسی نمبر کو بطور کانٹیکٹ سیو کرلیں گے تو آپ دیگر کانٹیکٹس کی طرح اسے بھی آسانی سے ایس ایم ایس بھیج سکیں گے۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours