ممبئی: ششانک منوہر بلا مقابلہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کے سربراہ کے چناؤ کے لئے بھارتی کرکٹ بورڈ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال ایسٹ زون کے نئے چیف ساروو گنگولی سمیت 6 ریاستوں کی ایسوسی ایشنز نے ششانک منوہر کو بلا مقابلہ بی سی سی آئی کا صدر منتخب کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ منوہر 2012 اور 2013 میں انڈین پریمیئر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ اسیکینڈل کے بعد اس وقت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور تامل ناڈو کرکٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ سری نواسن پر شدید تنقید کرنے والی لابی میں پیش پیش تھے۔ جگ موہن ڈالمیا کے انتقال کے بعد سے بی سی سی آئی کے صدر کا عہدہ خالی تھا۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours