اسلام آباد: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لندن میں ایک خطاب کے دوران کہا کہ مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈہ ہے جسے خطے کے امن و استحکام کی خاطر حل کرنے ضروری ہے۔

لندن میں رائل یونائٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی جارحیت سے خطے پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

لیفٹینٹ جنرل عاصم باجوہ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی صورت حال معاشی ترقی کے حوالے سے بہتر ہورہی ہے اور فوج ملک میں مکمل امن بحال ہونے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی۔

آرمی چیف نے افغانستان میں جاری امن مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ پاکستانی فوج اور حکومت افغانستان میں دیرپا اور مستقل امن کی حمایت کرتی ہے۔

انہوں نے اس موقع پر ایسے عناصر سے خبردار کیا جو دونوں ممالک کے درمیان مصالتی عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours