بالی وڈ اداکار عرفان خان کو فلموں میں رومانس نہ کرنے کا ملال ہے۔
تقریباً ہر طرح کا کردار ادا کرنے والے عرفان خان خاص طور پر سنجیدہ کرداروں کے لیے پہچانے جاتے ہیں۔
بی بی سی سے خصوصی بات چیت کے دوران عرفان خان اپنے کرداروں کے بارے میں بتایا کہ ’مجھے یہ غلط فہمی تھی کہ میں اگر اداکار بن جاؤں گا تو خواتین کے دل پر راج کروں گا، پر ایسا کچھ نہیں ہوا۔‘
عرفان اپنی ادھوری خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’میں اگر آپ آخری سانس لے رہا ہوں گا تب بھی رومانس کرنے کو راضی ہو جاؤں گا، کیونکہ رومانس آپ زندہ رکھتا ہے اور آپ کی توانائی میں اضافہ کرتا ہے۔‘
عرفان کا کہنا ہے کہ وہ فلموں میں اس طرح کے کردار کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔
جہاں ایک طرف بالی وڈ کے تینوں خان میں خود کو نمبر ایک ثابت کرنے کی دوڑ میں مگن ہیں، وہیں عرفان اپنے آپ کو اس دوڑ سے باہر سمجھتے ہیں۔
عرفان خان کہتے ہیں، ’میں ایسی کسی دوڑ میں شامل نہیں ہوں اور اگر ہوں بھی تو میں خود کو سب سے پیچھے مانتا ہوں.‘
وہ کہتے ہیں کہ ’میں نے بالی وڈ میں اپنی جگہ اپنے کام سے بنائی ہیں، میں صرف فلموں میں اداکاری کرتا ہوں اور کچھ نہیں۔‘
فی الحال عرفان اپنی فلم ’تلوار‘ کے پروموشن میں مصروف ہیں جو 2 اکتوبر کو ریلیز ہوئی ہے۔
میگھنا گلزار کی ہدایات میں تیار کی گئی اس فلم میں عرفان خان کے ساتھ اداکارہ کونکنا سین بھی نظر آئیں گی۔
ایک سچے واقعے پر مبنی اس فلم اور اس کے تنازعات پر عرفان کہتے ہیں کہ ’جب میں نے اس فلم کی سکرپٹ پڑھا تو ایسی کئی چیزیں تھیں جو مجھے پتہ نہیں تھیں۔‘
ان کے مطابق ’سچ کی تلاش کرنا ہمارا فرض بنتا ہے اور اگر ہم ایسا نہیں کر رہے ہیں تو ہم ایک مردہ شخص کی طرح ہیں۔‘
وہ کہتے ہیں کہ ’کچھ سالوں پہلے ایسی فلمیں بنانے کا کام تھوڑا مشکل تھا، لیکن اب ناظرین اس طرح کی فلمیں پسند کرتے ہیں۔‘
Post A Comment:
0 comments so far,add yours