بوسٹن: غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ماہرین نے ایک ایسا سُپر کمپیوٹر تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو بتا دے گا کہ کسی بھی شخص کو موت کب آئے گی؟۔ یہ دعویٰ ڈاکٹر سٹیون ہورنگ اور ان کی ٹیم نے کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کا سُپر کمپیوٹر موت کے بارے میں 95 فیصد درست معلومات فراہم کرتا ہے۔ اس کمپیوٹر کی تیاری میں 30 سال کا عرصہ لگا۔ ماہرین نے ڈھائی لاکھ سے زائد افراد کا ڈیٹا اس کمپیوٹر میں منتقل کیا ہے تاکہ وہ کسی بھی بیماری کی درست تشخیص کرکے بتا سکے گی کہ وہ کب تک مر سکتا ہے۔ یہ کمپیوٹر ہر تین منٹ بعد مریض کا ڈیٹا لیتا رہتا ہے جس میں آکسیجن لیول، خون کے نمونوں کا ٹیسٹ، خون کا دبائو اور دیگر معلومات جمع کرنا شامل ہے اور اس بنیاد پر ہی کمپیوٹر اپنے نتائج فراہم کرتا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ اس سُپر کمپیوٹر کی تیز رفتار تشخیص اور صلاحیت کی وجہ سے ممکنہ طور پر مریض کو بروقت بچایا جا سکے گا اور یہ بھی معلوم کیا جا سکے گا کہ آیا مریض قابل علاج ہے اور یہ بھی کہ اس کے مرنے کا وقت کیا ہو سکتا ہے۔ 




Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours