لاہور: شجاع خانزادہ پرخودکش حملے کے ملزم قاسم معاویہ نے تفتیش کےدوران انکشاف کیا ہے کہ وزیر داخلہ پنجاب کو 6 اگست کو بھی ان کے ڈیرے پر ہی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ شہید شجاع خانزادہ کے ڈیرے پرحملے میں ملوث قاسم معاویہ نے دوران تفتیش مزید انکشاف کئے ہیں، اس نے بتایا ہے کہ خودکش حملے کے لئے زیادہ مدد دہشت گردوں کے مقامی ساتھیوں نے کی تھی، خود کش بمبار کو موٹر سائیکل پر ڈیرے پر پہنچایا گیا اور دہشت گرد نے اپنی موٹر سائیکل ڈیرے پر ہی چھوڑدی تھی۔

قاسم معاویہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے شجاع خانزادہ کو 6 اگست کو بھی ان کے ڈیرے پر ہی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی ، اس سلسلے میں خودکش حملہ آور کو بھی ان کے ڈیرے پر پہنچادیا گیا تھا لیکن شجاع خانزادہ اس سے پہلے ہی ڈیرے سے جاچکے تھے۔

واضح رہے کہ 17 اگست کو اٹک میں شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر خود کش حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ان سمیت 18 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours