لاہور: لاہور میں ہر گزرتے دن کے ساتھ سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے ، تحریک انصاف نے لاہور میں چار اکتوبر کے جلسے کے لیے باضابطہ درخواست دیدی ہے ۔ دوسری طرف مسلم لیگ نواز لاہور میں نو اکتوبر کو سیاسی قوت کا مظاہر کرے گی ۔ امیدواروں کی تصویروں والے فلیکسز جا بجا لگے ہوئے بینر ، حلقہ این اے 122 کی نشست کے لئے لاہور کے سیاسی درجہ حرارت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتر آئی ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ نواز کے سیاسی گرو بھی پوری طرح متحرک ہو گئے ہیں ۔ پی ٹی آئی نے لاہور میں 4 اکتوبر کے جلسے کے لیے باضابطہ درخواست دیدی ہے ۔ درخواست رکن پنجاب اسمبلی میاں اسلم اقبال کی جانب سے ڈی سی او لاہور اور ڈی جی پی ایچ اے کے نام دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ جلسے کی اجازت دے اور ضروری اقدامات کرے ۔ اجازت ملنے کی صورت میں جلسے کا پنڈال سمن آباد ڈونگی گرائونڈ میں سجے گا ۔ ادھر عمران خان نے کہا ہے کہ این اے 122 کے تمام ووٹرز سچ اور انصاف کا ساتھ دینے کے لیے جلسے میں شرکت کریں ۔ ادھر ن لیگ کے سیاسی گرو بھی پورے طرح متحرک اور میدان مارنے لئے سرگرم ہیں ۔ مسلم لیگ نواز نے لاہور میں نو اکتوبر کو جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق جلسے میں نواز لیگ کی مرکزی قیادت شرکت کرے گی ۔ وزیر اعظم نواز شریف کا جلسے سے خطاب متوقع ہے ۔ جلسہ این اے ایک سو بائیس کی حدود میں نہیں کیا جائے گا
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Post A Comment:
0 comments so far,add yours