اگربھارت نے پاکستان کا پانی روکا توجارحیت تصور کیا جائے گا، کل جماعتی کانفرنس
محرم الحرام کا چاند نظرآگیا، یوم عاشور 12 اکتوبر بروز بدھ کو ہوگا
پاک فوج کا ایل او سی پر بھارت کو کرارا جواب، کئی بھارتی فوجی جہنم واصل
فاسٹ بولر محمد عامر 20 ستمبر کو سر پر سہرا سجائیں گے
رائے ونڈ مارچ ضرورہوگا اگرروکنے کی کوشش کی تو شہر بند کردیں گے، عمران خان
ڈھاکا: آسٹریلوی ٹیم کا دورہ ملتوی ہونے سے بنگلہ دیشی پریمیئر لیگ بھی مسائل کی زد میں آگئی،غیرملکی کھلاڑیوں کی شرکت مشکل دکھائی دے رہی ہے، کھلاڑی ڈھاکا آنے سے قبل اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کیلیے وی وی آئی پی سیکیورٹی طلب کریں گے۔
آئندہ برس بنگلہ دیش میں شیڈول انڈر19ورلڈکپ کے انعقاد پر بھی خطرات منڈلانے لگے ہیں۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی ٹیم کے دورے سے انکارنے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو مشکل میں ڈال دیا، نومبر میں پریمیئر لیگ کرانے کا پروگرام اس سے بُری طرح متاثر ہوسکتا ہے، آئندہ برس انڈر19 ورلڈ کپ کی بنگلہ دیشی میزبانی بھی خطرے میں پڑتی دکھائی دے رہی ہے،غیرملکی پلیئرزڈھاکاآنے سے قبل اپنی حفاظت یقینی بنانے کیلیے حکام سے مطالبہ کریں گے۔
سیکیورٹی مسائل کے سبب غیرملکی کرکٹرز کے آنے سے انکار نے بنگلہ دیش بورڈ کو دوراہے پر لاکھڑا کیا ہے،مستقبل میں آنے والی تمام ٹیمیں اب وی وی آئی پی سیکیورٹی طلب کریں گی، یہ صورتحال بی سی بی کیلیے خاصی پریشان کن ہوگی، اس کیلیے آنے والی ٹیموں کا اعتماد بحال کرنا خاصا مشکل ہوگا۔
آسٹریلوی ٹیم کے دورے سے انکار پر بورڈ کو بڑے مالی خسارے کا بھی سامنا ہے، بی سی بی نے سیریز کے نشریاتی حقوق ملکی چینل غازی ٹی وی کو فروخت کیے تھے، وہ بھی نئی صورتحال میں مالی ازالے کیلیے بی سی بی کی جانب نگاہیں مرکوز کیے ہوئے ہے۔
بنگلہ بورڈ نے اسٹیڈیم کے اندر بھی دیگر کمرشل معاہدے کرلیے تھے، اس کی منسوخی پر بھی مالی نقصان ہوگا، ادھر بنگلہ دیشی کرکٹرز نے بھی انٹرنیشنل سیریز ختم ہونے کے بعد ہفتے سے شروع ہونے والے ڈومیسٹک فرسٹ کلاس میچز پر توجہ مرکوز کرلی، کپتان مشفیق الرحیم، تمیم اقبال اور شکیب الحسن بھی اپنی ریاستی ٹیموں کے لیے خدمات انجام دیں گے۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours