لاہور: این اے 122 میں ضمنی انتخابات کے لئے سیاسی جوڑ توڑ اپنے عروج پر ہے اور اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کی دوسری جماعتوں کی ہمدردی کے لئے ملاقاتیں کی جا رہی ہیں اور اسی سلسلے جب آج پی ٹی آئی کا وفد منصورہ پہنچا تو امیر جماعت اسلامی نے ان سے ملاقات سے معذرت کر لی۔ لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 122 کے ضمنی انتخابات میں جماعت اسلامی کی حمایت حاصل کرنے کے لئے چوہدری سرور، محمود الرشید اور علیم خان پر مشتمل وفد جماعت اسلامی کے امیر سے ملاقات کے لئے منصورہ پہنچے لیکن امیر جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کے وفد سے ملاقات سے معذرت کر لی۔امیر جماعت اسلامی کے معاونین نے پی ٹی آئی کے وفد کو بتایا کہ چونکہ این اے 122میں ضمنی انتخابات لاہور کا معاملہ ہے اس لئے مقامی امیر سے رابطہ کریں۔ ۔واضح رہے کہ چند روز قبل این اے 122 سے (ن) لیگ کے امیدوار سردار ایاز صادق نے ضمنی انتخابات میں جماعت اسلامی کی قیادت کے حوالے سے خوشخبری کا عندیہ دیا تھا۔ دوسری جانب امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہہ چکے ہیں کہ ضمنی انتخابات میں ان کی جماعت نے مرکزی سطح پر کسی جماعت کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کسی بھی جماعت کی حمایت کا فیصلہ وہاں کی مقامی قیادت خود کرے گی۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Post A Comment:
0 comments so far,add yours