اپنے انیس سالہ فلمی کیریئر میں اکثر و بیشرتنازعات میں گھری رہنے والی سٹار میرا اگلے سال ہدایت کاری کے میدان میں قدم رکھنے جا رہی ہیں۔میرا نے اس پیش رفت کا اعلان کچھ دن پہلے کیا تھا تاہم اب نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے اس کی تصدیق کر دی۔’ میں اپنے پروڈکشن ہاؤس (شائن سٹار) کے زیر سائے بننے والی پہلی فلم کی پروڈیوسر، مصنف اور ہدایت کار ہوں۔ میں نے نیو یارک اور پیرس میں کچھ مناظر عکس بند کیے ہیں اور ان دنوں میں فلم کے تیسرے حصے کی شوٹنگ کراچی میں کر رہی ہوں‘۔میرا نے بتایا کہ وہ دو دن کیلئے ہسپتال کے مناظر فلما رہی ہیں جس کیلئے انہوں نے عتیقہ اوڈھو، ذیبا بختیار اور ندیم بیگ سے رابطہ کیا ہے۔لولی وڈ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ابھی تک فلم کا نام نہیں سوچا اور عکس بندی مکمل ہونے تک وہ نام پر غور نہیں کریں گی۔’فلم کی عکس بندی کے دوران کہانی تبدیل ہوتی رہتی ہے، ایسے میں نام ایڈٹنگ کے بعد رکھا جائے گا‘۔انہوں نے فلم کی کاسٹ، میوزک اور سٹوری کے بارے میں کچھ بھی بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا’میں باتیں نہیں بلکہ کام کرنا چاہتی ہوں۔ سب کہتے ہیں کہ میں مشہور ہونے کی لیے باتیں کرتی ہوں لیکن اب میں مزید باتیں نہیں کروں گی‘۔میرا کے مطابق:ہدایت کار اپنی پہلی فلم بناتے ہوئے خوف زدہ رہتے ہیں ، اس لیے میں وقت سے پہلے معلومات افشا کرنا نہیں چاہتی۔میرا کا کہنا تھا کہ فلم اگلے سال عید پر ریلیز کی جائے گی۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Post A Comment:
0 comments so far,add yours