لاہور........گورنرِپنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نےنجی تعلیمی اداروں کی فیسوں کے حوالےسےآرڈی ننس جاری کردیا،اب فیسیں بڑھانے،وصول شدہ فیس ایڈجسٹ ناکرنے اور خلاف ورزی کےمرتکب اداروں کو بھاری جرمانے ہونگے،جو20ہزار روپےروزانہ سے40لاکھ روپے تک ہو سکتےہیں۔
پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز پروموشن اینڈریگولیشن ترمیمی آرڈی ننس2015ءپنجاب جاری ہوگیا،نجی تعلیمی اداروں کوپابند بنایاگیاہے کہ آرڈیننس جاری ہونے کے7دن کے اندر اضافی وصول شدہ فیسیں نئی واجب الادا فیسوں کے ساتھ ایڈجسٹ کریں۔
ماہانہ فیس کےساتھ داخلہ فیس یا سیکیورٹی فیس بھی نہیں بڑھےگی،والدین کو کسی مخصوص دکان سے کتابیں یایونیفارم خریدنے پرمجبور بھی نہیں کیاجائے گا،خلاف ورزی پررجسٹرنگ اتھارٹی نوٹس جاری ہونےکی تاریخ سے متعلقہ تعلیمی ادارے کو20ہزار روپےروزانہ کےحساب سےجرمانہ کرسکتی ہے۔
30دن سے زیادہ قانون کی خلاف ورزی پر مجسٹریٹ ادارے کو2لاکھ سے 20 لاکھ روپےتک جرمانہ کر سکتا ہے۔رجسٹریشن کےبغیراسکول چلانے پر مالک کو3لاکھ سے40لاکھ روپےتک جرمانہ ہوسکتا ہے۔ رجسٹرنگ اتھارٹی ادارےکو سنے بغیر سزا نہیں دےگی۔ فرسٹ کلاس مجسٹریٹ آرڈیننس کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت کرے گا
Post A Comment:
0 comments so far,add yours