کراچی: سابق صدر پرویز مشرف نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں امریکی صحافی مارک سیگل کے بیان کو مسترد کردیا۔نجی ٹی وی چینل سے انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی بے نظیر بھٹو سے فون پر بات نہیں کی اور اپریل 2009 میں موبائل فون استعمال کرنا شروع کیا جب کہ مارک سیگل کے بیان پر افسوس ہے جس کے پیچھے جھوٹ، فریب اور سازش دکھائی دیتی ہے اور اگر وہ اتنے ہی سچے ہیں تو اپنی زیر ادارت چھپنے والی بے نظیر کی کتاب میں اس کا ذکر کیوں نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صحافی مارک سیگل پیسے لے کر بے نظیر بھٹو کے لئے لابنگ کرتے تھے اور اب یہی کام آصف زرداری کے لئے کرتے ہیں جب کہ امید ہے آخر کار کامیابی حق اور سچ کی ہوگی۔ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو قتل کیس میں گواہی کے لئے ان کے شوہر آصف علی زرداری کو ضرور طلب کیا جائے، مخالفین مارک سیگل کے بیان کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Post A Comment:
0 comments so far,add yours