ملتان: اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں اپنی سزا پوری کرنے کے بعد دوبارہ میدان میں آنے والے کھلاڑی محمد عامر کہتے ہیں کہ انہیں بنگلا دیش لیگ کھیلنے کی پیشکش ہوئی ہے جس پر وہ غور کررہے ہیں۔

ملتان میں ایس اوایس ویلج میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ پاکستان میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے ، کرکٹ پاکستانیوں کے خون میں بسی ہوئی ہے، انہوں نےاپنی زندگی میں چھوٹے چھوٹے اہداف مقررکررکھے ہیں جنہیں وہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ فی الحال ان کی توجہ ڈومیسٹک کرکٹ پر ہےاور پرفارمنس کے ذریعے بہت جلد عالمی کرکٹ میں نظرآؤں گا، اس کے علاوہ انہیں بنگلا دیش لیگ کھیلنے کی آفرہوئی ہے اوراس پیشکش پر بھی غورکررہے ہیں۔

محمد عامر کا کہنا تھا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ ٹیم میں شامل سینئر کرکٹر ان کی مخالفت کررہے ہیں لیکن وہ کسی کو کچھ نہیں کہہ سکتے کیونکہ ہر شخص کا اپنا نکتہ نظرہوتا ہے ، مشکل وقت ميں وسیم اکرم ، عمران خان اورمائیکل ہولڈنگ نے ان کا بہت ساتھ دیا جس پرت وہ ان کے شکرگزارہیں۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours