کراچی: سندھ رینجرز نے ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی کے قتل میں ملوث 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ترجمان سندھ رینجرز کے جاری کردہ بیان کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے گلشن معمار میں مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار کئے گئے ٹارگٹ کلرز کی شناخت اکبرعرف کالا اور کونین حیدر کے نام سے ہوئی ہے اور ان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔
ترجمان سند رینجرز کا کہنا ہے کہ اکبرحسین 12،کونین حیدر7 افرادکےقتل میں ملوث ہے، اکبر حسین عرف کالے ہی نے ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی رضا حیدر اور ساجد قریشی کے قتل میں ملوث ہے۔ یہی ملزمان 2013 کے عام انتخابات کے دوران عزیزآباد، ناظم آباد، مکا چوک اور یوسف پلازا میں ایم کیوایم کےانتخابی کیمپس پر حملے میں بھی ملوث ہیں، ملزمان کو انتخابی کیمپس پرحملے کی ہدایت ایم کیو ایم کی قیادت نے دی تھی، ایم کیو ایم نے اپنے الیکشن کیمپس پر حملے لوگوں کی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے کرائے۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours