موبائل فون اپلیکشن سنیپ چیٹ نے اپنے صارفین کے لیے تازہ ترین ورژن میں نئے فیچرز متعارف کرادیئے ہیں۔
سنیپ چیٹ کے متعارف کردہ فیچرز میں سے ایک لینسز ہے جو صارفین کو اپنی سیلفی تصاویر کو مختلف اینیمیٹڈ ایفکیٹس کے ساتھ شیئر کرنے میں مدد دیتی ہے۔
سنیپ چیٹ بلاگ کے مطابق اس فیچر میں صارفین کو 7 فیس فلٹرز کی سہولت فراہم کی گئی ہے جو ان کی تتصویر میں زندگی دوڑ دیتی ہے۔
یہ ساتوں فلٹرز یا لینسز اس وقت خودکار طور پر اسکرین آجاتے ہیں جب کوئی صارف اپنا کیمرہ سیلفی موڈ پر سیٹ کرتا ہے اور اپنا چہرہ اسکرین کے سامنے لاتا ہے۔
ان فلٹرز کی مدد سے آپ چہرے کو بوڑھا کرسکتے ہیں، منہ سے قوس و قزح کی نہر بہا سکتے ہیں، غصے سے کسی کارٹون کی طرح آنکھیں باہر نکال سکتے ہیں اور ایسے ہی دیگر آپشنز موجود ہیں۔
اسی طرح ایک اور فیچر ٹرافیز ہے جس میں صارفین کو سنیپ چیٹ کی جانب سے ورچوئل انعامات دیئے جاتے ہیں۔
مثال کے طور پر اگر آپ اپنے 10 تصاویر شیئر کرتے ہیں تو آپ ایک اسٹیکر کو ان لاک کرلیتے ہیں۔
سنیپ چیٹ کی جانب سے نئی ٹرافی کا نوٹیفکیشن صارف کو نہیں بھیجا جاتا تاہم صارفین ٹرافی کے چھوٹے سے آئیکون کی مدد سے اسے چیک کرسکتے ہین جو انعام ملنے کی صورت میں پیلا ہوجاتا ہے۔
تاہم سنیپ چیٹ کا سب سے اہم فیچر وہ ہے جس کو استعمال کرنے کی صورت میں صارفین کو ادائیگی کرنا ہوگی۔
سنیپ چیٹ کے فوٹو اور ویڈیو پیغامات کچھ سیکنڈ بعد غائب ہوجاتے ہیں تاہم صارفین روزانہ اپنی پسند کی ایک تصویر کے ساتھ ریپلائی کرسکتے ہیں مگر اب وہ تین تصاویر کو ریپلائی کرسکیں گے۔
تاہم ایسا کرنے کی صورت میں انہیں 0.99 ڈالر ادا کرنا ہوں گے اور کمپنی کے خیال میں یہ فیچر اتنا اہم ضرور ہے کہ لوگ ادائیگی کے لیے تیار ہوجائیں گے۔
خیال رہے کہ سنیپ چیٹ کو روزانہ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد دس کروڑ سے زیادہ ہے۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours