کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے سبی میں اہم کمانڈر سمیت کالعدم تنظیم کے سات فراریوں نے حکام کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہتھیار ڈالنے والے تمام فراریوں کا تعلق کالعدم تنظیم بلوچ لیبریشن آرمی سے ہے۔ہتھیار ڈالنے کی تقریب میں ایف سی اور پولیس افسران نے شرکت کی جہاں فراریوں نے اپنے ہتھیار حکام کے حوالے کردیے اور اعلان کیا کہ وہ آئندہ سے پرامن زندگی گزاریں گے۔اب تک سیکڑوں فراری بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔خیال رہے کہ گزشہ ماہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب تک 500 فراری ہتھیار ڈال چکے ہیں جبکہ مذاکراتی عمل بھی شروع ہوچکا ہے۔وزیر داخلہ کے مطابق بلوچستان کےحالات کی بہتری میں کمانڈر سدرن کمانڈ کا بہت بڑا کردار ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں فراری کیمپوں کو بھی ختم کیا جارہا ہے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Post A Comment:
0 comments so far,add yours