کراچی: شہر قائد اور گرد و نواح میں گرمی ایک مرتبہ پھر بڑھنے لگی ہے جب کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں اتوار تک سورج مزید آگ برسائے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اوراس کے گرد ونواح کے علاقے گزشتہ کئی دنوں سے گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور اس میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے، جمعرات کو شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں بننے والے ہوا بھارت کے جنوب مغربہ علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں شدید گرمی پڑ رہی ہے۔ گرمی کی یہ لہر اتوار تک جاری رہے گی اور اس دوران درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کرسکتا ہے تاہم اس کے بعد گرمی میں بتدریج کمی ہوگی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے باوجود شہر میں سمندر کی جانب سے ہوائیں داخل ہوتی رہیں گی جس کی ہیٹ انڈیکس میں اضافہ نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ جون میں کراچی میں پڑنے والی گرمی نے 43 برس کا ریکارڈ توڑ دیا تھا اوراس قیامت خیزگرمی نے 18 سوسے زائد افرالقمہ اجل بن گئے تھے۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours